حضرت مولانا مظفر حسین رضوی بہری
حضرت مولانا مظفر حسین رضوی بہری ولادت امام المنطق والفلسفہ حضرت مولانا خواجہ مظفر حسین رضوی بن مولانا زین الدین ضلع پورنیہ (بہار) میں ۱۳۵۸ھ کو پیدا ہوئے۔ ضلع پورنیہ کے ایک معز خاندان جو جملہ سلاسل چشتیہ، قادریہ، نقشبندیہ، اور سہروردیہ کے سر چشمۃ فیض و برکت حضرت خواجہ بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نسبتی انتساب کے پیش نظر خواجہ خاندان کہلاتا ہے۔ اسی خاندان کے ایک باوقار گھرانے میں خواجہ مظفر حسین رضوی پروان چڑھے۔ مولاناخواجہ حسین کے والد ماجد ...