ضیائی شخصیات  

ذکوان ،ابوصالح رضی اللہ علیہ

ذکوان،ابوصالح ایک صحابی سے،وکیع نےاعمش سے،انہوں نے ابوصالح سے،انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےایک صحابی سےروایت کو،کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی عبادت میں اس قدرمصروف رہتے تھے،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےپاؤں متورم ہوگئے تھے،کہاگیا،یارسول اللہ،آپ اتنی عبادت فرماتے ہیں،حالانکہ اللہ نے آپ کےاگلے پچھلےقصورمعاف فرمادیئے ہیں، آپ نے فرمایا،کیامیں اس کاشکرگزاربندہ نہ بنوں۔ اسی حدیث کوابومعاویہ نےا...

زاذن رضی اللہ عنہ

زاذان،ایک انصاری سے،ابن فضیل نے حصین سے،انہوں نے بلال بن یساف سے،انہوں نے زاذان سے،انہوں نے ایک انصاری سےروایت کی،کہ میں نے حضورِاکرم کوفرماتے سناکہ جوشخص نمازپڑھ چکےوہ سوبار، الھم اغفرلی ذنبی اِنکَ انت التواب الغفور پڑھے،ابن مندہ اور ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

محارب عبدالملک مِصری رضی اللہ عنہ

محارب عبدالملک مصری بنومحارب کےایک آدمی سے،ایک شخص حضوراکرم کی خدمت میں حاضر ہوا،اورگزارش کی،یارسول اللہ!مجھے ایک عورت پسندآگئی ہے،آپ ازراہِ کرم میرے لئے دعائے برکت فرمائیں،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےانکارکردیا،کیونکہ وہ بانجھ تھی،وہ آدمی واپس چلاگیا،کچھ دنوں بعد پھرآیا،اوراجازت طلب کی،لیکن آپ نے اجازت نہ دی اورفرمایا،کہ ایک سیاہ فام بچے جننے والی عورت،ایک خوبصورت بانجھ عورت سے بہترہے،ابونعیم نےذکرکیا...

(سیّدہ )عالیہ( رضی اللہ عنہا)

عالیہ دختر طبیان بن عمرو بن عوف بن عبد بن ابوبکر بن کلاب الکلابیہ،حضورِاکرم نے ان سے نکاح کیا،اور کچھ عرصہ آپ کے پاس رہیں،پھر انہیں طلاق ہوگئی،اور بہت کم علمأ نے ان کا ذکر کیا ہے،یہ ابو عمر کا قول ہے،لیکن ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہےکہ آپ نے مجامعت سے پہلے ہی اس خاتون کو طلاق دےدی تھی،اور عالیہ نے اپنے عمزادے آیت تحریمہ کے نزول سے پہلے نکاح کرلیا تھا اور جب انکے جسم پر برص کے نشان دیکھے تھے،توطلاق دے دی تھی،ابو نعیم نے یہ روایت...

ابنِ ثعلبہ رضی اللہ عنہ

ابن ثعلبہ رضی اللہ عنہ،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،یحییٰ بن جابرنے ابن ثعلبہ سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکرگزارش کی، یارسول اللہ!میری شہادت کی دُعافرمائیے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اپنےچندبال مجھے دو،پھر فرمایا،اپنابازوننگاکرو،پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بال ان کے بازوپرباندھ دیے،پھرپھونک ماری اوردعافرمائی،اے اللہ!توثعلبہ کاخون کافروں اورمنافقوں پرحرام ک...

ابنِ سندرمولیٰ روح بن زنباع جذامی رضی اللہ عنہ

ابنِ سندر مولیٰ روح بن زنباع جذامی،مصری شمارہوتےہیں،ان سے مرثدبن عبداللہ یزنی نے روایت کی،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،بنواسلم کوخداسلامت رکھے،بنوغفارکومعاف فرمائےاوربنونجیب کواپنی اوراپنے رسول کی پسندیدگی سےنوازے،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکر کیاہے۔ ...

ابنِ زمل جہنی رضی اللہ عنہ

ابنِ زمل جہنی،انہیں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع نصیب ہوا،ان سے ابومشجعہ نے روایت کی،محمدبن عمرمدینی نے کتابتہً حسن بن احمدسے،انہوں نے ابونعیم احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے سلیمان بن عطاقرشی حرانی سے،انہوں نے مسلمہ بن عبداللہ جہنی سے،انہوں نےاپنے چچاابومشجعہ بن ربعی جہنی سے،انہوں نےابنِ زمل جہنی سےروایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعداز نمازِصبح،قبلہ رُخ رہ کرہی" سبحان اللہ وبحمدہ استغفراللہ،ان الل...

ابن الادرع رضی اللہ عنہ

ابن الادرع رضی اللہ عنہ حدیث رمی میں ان کاذکرملتاہے،جب حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،اچھاتم تیراندازی کرو،میں ابن الادرع کے ساتھ ہوں،ایک روایت میں ان کانام سلمہ آیا ہے،ابن ابی عاصم کے مطابق ان کا محجن تھا،دونوں تراجم میں ان کاذکرہوچکاہے۔ ...