ضیائی شخصیات  

شرعب حبان بن زیدشرعبی رضی اللہ عنہ

شرعب حبان بن زیدشرعبی،بنوشرعب کےایک شیخ سے،بنوشرعب کے ایک شیخ کے مزاج میں کچھ خرابی تھی،ارض روم میں ایک مقام پرانہوں نے پڑاؤ کیا،ایک مویشی اس کی سواری اورخیمے کے قریب آیاجسے ایک مسلمان نےجوقریب ہی تھا،روک دیا،شرعبی اس آدمی کے پاس بھاگ کر گیااورکہا،تم حضورِاکرم کے ساتھ تین غزوات میں شریک رہے ہو،کیاتم نے آپ کویہ دعا فرماتے نہیں سُناکہ پانی گھاس اورآگ میں سب مسلمان شریک ہیں،ابنِ مندہ نے ذکرکیاہے۔ ...

شریح نےایک صحابی سے رحمتہ اللہ علیہ

شریح نےایک صحابی سےعبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنےوالدسے، انہوں نےاسحاق بن عیسیٰ طباع سے،انہوں نےجریربن جازم سے،انہوں نےواصل الاحدب سے، انہوں نےابووائل سے،انہوں نےشریح سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،کہ حضورِاکرم نےفرمایا،اللہ تعالیٰ اپنےبندےسےفرماتاہے،اگرتومیری طرف آنے کےلئےاُٹھےگا، تومیں تیری طرف آنے کےلئےچلوں گا،اوراگرتوچلےگاتومیں دوڑوں گا،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

شرجیل بن رفعہ رحبی رحمتہ اللہ علیہ

شرجیل بن رفعہ رحبی،ایک آدمی سےجسےصحبت نصیب ہوئی،ابویاسربن ابی حبہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےوالدسے،انہوں نےابوالمغیرہ سے،انہوں نےجریربن عثمان سے،انہوں نے شرجیل بن سفعہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کیاکہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،قیامت کےدن بچوں کوحکم ملےگا،کہ جاؤ جنت میں چلےجاؤ،وہ گزارش کریں گے،یااللہ! ہم اپنےوالدین کےبغیرکیسےجائیں،اس پراللہ تعالیٰ حکم دے گا،جاؤ،اپنےوالدین کوبھی ساتھ لے جاؤ۔ ...

شمربن عطیہ رضی اللہ عنہ

شمربن عطیہ،جہنیہ یامزنیہ کےایک آدمی سے،سفیان نے اعمش سے،انہوں نے شمربن عطیہ سے، انہوں نےبنوجہنیہ یابنومزنیہ کے ایک آدمی سےروایت کی،کہ ایک بارتقریباًسو بھیڑیوں کا ایک جتھا،جب حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےنمازاداکی،توآپ کی خدمت میں پیش ہوا،آپ نے فرمایا کہ بھیڑیوں کے یہ وفداس لئے حاضرہوئے ہیں کہ تم اپنی خوراک میں سے ان کاحِصّہ علیحٰدہ کردو، اورباقی کااپنے لئے محفوظ کرلو،چنانچہ بھیڑیوں نےآپ کے سامنےاپنی شکایت پیش ...

سلیمان بن یسار رحمتہ اللہ علیہ

سلیمان بن یسار،ایک صحابی سے،عبداللہ بن محمدبن عقیل نےسلیمان بن یسارسے،انہوں نے کسی صحابی سےسنا،حضوراکرم نے فرمایا،کہ میرایہ منبرجنت کےایک حوض کےکنارے نصب ہے،اور اسی طرح میرے حجرے اورمنبرکےدرمیان جنت کاایک باغ ہے۔ ...

سوید بن غفلہ رحمتہ اللہ علیہ

سویدبن غفلہ ایک صحابی سے،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نےباسنادہ عبداللہ سے، انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ہشیم سے،انہوں نے ہلال بن خباب سے،انہوں نےمیسرہ ابوصالح سے،انہوں نےسوید بن غفلہ سےروایت کی کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سےصدقات جمع کرنے والاآیا،کہنےلگا،میری ذمہ داری یہ ہے کہ نہ تودودھ دینےوالےجانورکو پکڑوں گااورنہ ملے ہوئے جانوروں میں تفریق کروں گا،اورنہ بچھڑے ہوئےجانوروں کوجمع کروں گا،اتنے میں ا...

طلق بن حبیب ایک صحابی سے رحمتہ اللہ علیہ

طلق بن حبیب ایک صحابی سے،سفیان نےمنصورسے،انہوں نےیونس بن خباب سے،انہوں نے طلق بن حبیب سے،انہوں نے ایک ایسے آدمی سے جوخوش حالی کی تلاش میں تھا۔وہ شام سےمدینےآیا،وہاں اس نے ایک شیخ کےپہلومیں نمازاداکی،شیخ نےدریافت کیا،کیسے آئے ہو، اس نےکہا،خوشحالی کی تلاش میں،شیخ نے اسے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کی ایک دعابتائی، دونوں نے ذکرکیاہے۔ ...

طلحہ بن عبید اللہ

طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ طلحہ بن عبید اللہ ابومحمد کنیت،فیاض اورخیرلقب،والد کا نام عبیداللہ اوروالدہ کا نام صعبہ تھا، اسلام قبول کرنے والے پہلے آٹھ افراد میں سے ایک اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے صحابی تھے۔ آپ عشرہ مبشرہ میں بھی شامل ہیں جنہیں زندگی میں ہی جنت کی بشارت دے دی گئی۔ غزوہ احد اور جنگ جمل میں انکا خاص کردار رہا۔ حضرت طلحہکا نسب چھٹی ساتویں پشت میں حضرت سرورکائنات ﷺ سے مل جاتا ہے۔ قبول ِاسلام:حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ...

طاؤس ایک صحابی سے رحمتہ اللہ علیہ

طاؤس ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےروح اورعبدالرزاق سے،انہوں نے ابن جریح سے،انہوں نے حسن بن مسلم سے،انہوں نےطاؤس سے،انہوں نے ایک ایسے آدمی سے روایت کی جس نےحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی،آپ نےفرمایا، بیت اللہ کاطواف عبادت ہے،اس لئےدورانِ طواف میں زیادہ باتیں نہ کرو،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

عبیدبن عمیر رحمتہ اللہ علیہ

عبیدبن عمیرچندثقہ صحابہ سے،احمدبن حفص نےوالدسے،انہوں نےابراہیم بن طہان سے، انہوں نےحجاج بن حجاج سے،انہوں نےقتادہ سے،انہوں نےعطاء بن ابوریاح سے،انہوں نے عبید بن عمیرسے،انہوں نےچندثقہ صحابہ سےروایت کی،کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےنماز کسوف وخسوف میں چھ رکعت اورچارسجدےکیئے۔ اسی حدیث کواحمدبن معاویہ نے حسین بن حفص سے،انہوں نے ابنِ طہمان سے،انہوں نے حجاج سے،انہوں نےقتادہ سے،انہوں نےعبیدسے،انہوں نے جنابِ ع...