ضیائی شخصیات  

یحییٰ بن اسحاق رضی اللہ عنہ

یحییٰ بن اسحاق،انہوں نے اپنی والدہ سےاورانہوں نے اپنے والدسےروایت کی،ان کانام رقعہ بن رافع تھا،عبدالسلام بن حرب نے یزید بن عبدالرحمٰن سے(وہ دارانی ہیں) انہوں نے یحییٰ بن اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن ابی طلحہ سے،انہوں نے اپنی والدہ حمیدہ یاعبیدہ سے،انہوں نے اپنےوالد سے،انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، گھوڑےکوگروی رکھناجائزہے،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے...

حییٰ بن وثاب رحمتہ اللہ علیہ

یحییٰ بن وثاب ایک عمررسیدہ صحابی سے،اسماعیل بن علی وغیرھم نےباسنادہم محمدبن عیسیٰ سے، انہوں نےابوموسیٰ سے،انہوں نے ابن ابوعدی سے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نےاعمش سے، انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،انہوں نےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتےسنا،جو مسلمان لوگوں سےملے،اوران کی ایذارسائی پرصبرکرے،وہ اس سےبہترہے،جولوگوں سے علیحدگی کرے،شعبہ کہتے ہیں،یہ عمررسیدہ صحابی غالباً ابنِ عمرتھے۔ ...

یحییٰ بن یعمر رحمتہ اللہ علیہ

یحییٰ بن یعمرایک صحابی سے،عبدالوہاب بن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے والدسے، انہوں نےحسن بن موسیٰ سے،انہوں نےحمادبن سلمہ سے،انہوں نےازرق بن قیس سے،انہوں نےیحییٰ بن یعمرسے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اوّل ازہمہ قیامت کے دن بندے سےنمازکاحساب لیاجائےگا،اگرنمازکاحساب کتاب پورانکلا تو مکمل لکھ دیاجائےگااوراگرنمازوں میں کمی پائی گئی تواللہ حکم دےگا،دیکھواس کےپاس نوافل کی ...

یعقوب بن عاصم رحمتہ اللہ علیہ

یعقوب بن عاصم دوصحابیوں سے،انہوں نےحضورِاکرم کوفرماتےسنا،جوشخص بھی سچےدل سے "لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہٗ لہ الملک ولہ الحمدوھوعلی کل شیی قدیر" پڑھتاہے،خدااس کےلیےآسمان کےدروازےکھول کر،اسےاہلِ زمین میں قدردانی سے دیکھتا ہے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

یزیدبن عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ

یزیدبن عبداللہ بن شخیربنوسلیم کے ایک آدمی سے،انہوں نے رسول اکرم کی زیارت کی،آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ بندے کوجوکچھ عطاکرتاہے،کبھی اسے ابتلا میں بھی ڈال دیتا ہے،اگرخدا کی تقسیم پر رضامندہوتواللہ تعالیٰ اس کے رزق میں برکت دیتاہے،اوروسعت پیداکرتاہے،اوراگرراضی نہیں ہوتاتوبرکت سے محروم رہتاہے،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

زہیربن عبداللہ رضی اللہ علیہ

زہیربن عبداللہ ایک صحابی سے،عبدالوہاب نے باسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےاپنےوالد سے، انہوں نےازہر بن قاسم سے،انہوں نے ہشام دستوائی سے،انہوں نےابوعمران جونی سے روایت کی کہ فارسی میں زہیربن عبداللہ نامی ہماراایک امیرتھا،اس نےبتایا،کہ ایک شخص نے حضورِ اکرم سےیہ حدیث بیان کی،جوشخص بالاخانےپریاگھرکی چھت پرننگاسوتاہےاوراس پرکوئی کپڑا نہیں جواس کےپاؤں کوڈھانپے،میں اس کی ذمہ داری سےبَری ہوں،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

زیدبن اسلم رحمتہ اللہ علیہ

زیدبن اسلم ایک صحابی سے،ابواحمدعبدالوہاب بن علی نےباسنادہ ابوداؤدسجستانی سے،انہوں نے محمد بن کثیرسے،انہوں نےسفیان سے،انہوں نےزیدبن اسلم سے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،حضوراکرم نےفرمایا،جسےقےہوگئی احتلام ہوگیا،جس نےفصدکرائی،وہ افطار نہ کرے۔ ...

زیدبن اسلم رحمتہ اللہ علیہ

زیدبن اسلم ایک صحابی سے،ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے،انہوں نےہشام بن سعدسے،انہوں نے زیدبن اسلم سے،انہوں نےایک ایسےآدمی سےجس نےحضورِاکرم سےحدیث روایت کی، وہ حضورِاکرم کےپاس سےگزرے،آپ ایک قبرپرجس میں ایک آدمی دفن کیاجارہاتھا،بیٹھےہوئے تھےاورفرمارہےتھے،اے اللہ میں اس آدمی سےراضی ہوں،توبھی اس سےراضی ہو،میں نے دریافت کیا،کون فوت ہواہے،جواب ملاعبداللہ ذوالبجادین اسی حدیث کویونس نے ابنِ اسحاق سے،انہ...

زیدبن حواری عمی رحمتہ اللہ علیہ

زیدبن حواری عمی،صحابہ کی ایک جماعت سے،عبدالرحمٰن بن زیدالعمی نےاپنےوالدسےروایت کی کہ ہم چالیس ۴۰ایسےشیوخ سےملےجنہوں نےہمیں حضوراکرم کی زبانی حدیثیں سنائیں،آپ نے فرمایا،جس نےمیرےصحابہ کااحترام کیا،اورانہیں اچھاجانا،وہ روزِمحشرجنت میں ان کےساتھ ہوگا، ابنِ مندہ نےذکرکیاہے۔ ...

ذکوان ،ابوصالح رضی اللہ علیہ

ذکوان،ابوصالح ایک صحابی سے،ابواسحاق فزاری نےاعمش سے،انہوں نےابوصالح سے،انہوں نے ایک صحابی سے،انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جوشخص اللہ پرایمان رکھتاہےاسےیاتواچھی بات کہناچاہیئے یاخاموش رہے،ابنِ مندہ نے ذکرکیاہے،بہ قول ابن اثیردونوں راوی ایک ہی معلوم ہوتے ہیں،کیونکہ اسنادایک ہی ہے۔ ...