ضیائی شخصیات  

حضرت عمرو بن عثمان غنی رضی اللہ عنہ

حضرت عمرو بن عثمان غنی ان کی والدہ ام عمرو جندب تھیں ۔ انہوں نے اپنے والد  عثمان ﷜ اور اسامہ بن زید﷜ احادیث روایت کی ہیں ، اور ان سے علی بن حسین زین العابدین  اور سعید بن مسیّب اور ابو الزناد  رحمہم اللہ نے احادیث روایت کی ہیں، ویسے  یہ قلیل الحدیث تھے۔ ان کی شادی امیر معاویہ بن ابی سفیان ﷜ کی بیٹی رملہ سے ہوئی تھی، انہوں نے 80ھ میں وفات پائی۔ (سیدنا عثمان بن عفان شخصیت اور کارنامے)...

حضرت عبد اللہ بن عثمان غنی

حضرت عبد اللہ بن عثمان غنی ان کی والدہ رقیہ بنت رسول ا للہ ﷺ تھیں۔ ہجرت سے دو سال قبل ولادت ہوئی اوراپنے والدین کی ساتھ مدینہ ہجرت کی اور مدینہ کے ابتدائی دور میں ہی آنکھ کے قریب چہرہ میں  مرغ نے چونچ مار دی اور یہ زخم بڑھتا رہا یہاں تک کہ پورا چہرہ متاثر ہو گیا اور اسی کے سبب 4ھ میں وفات پائی اس وقت ان کی عمر کل چھ سال تھی۔ (سیدنا عثمان بن عفان شخصیت اور کارنامے)...

شیخ محمد فاضل قادری مجددی

شیخ محمد فاضل  قادری مجددی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام و نسب:آپ کا نام محمد فاضل ،والد کا نام سید عنایت اللہ  اور آپ کی کنیت ابو الفرح تھی۔آپ کے اجداد میں سید بدیع الدین آغا تھے جو ہمایوں کے زمانے میں بر صغیر پاک وہند میں تشریف لائے تھے۔ تاریخ ومقام ولادت:آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ  1070 ھ بمطابق 1660 ء میں نور پور (چک قاضی)تحصیل شکر گڑھ، ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم لاہور کے تعلیمی درس گاہوں سے حاصل کی،عر...

حضرت علامہ مولانا ناصر الحق صدیقی اشرفی

حضرت علامہ مولانا ناصر الحق صدیقی اشرفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت علّامہ مولانا نثارالحق صدیقی اشرفی صاحب کا آج منٰی میں حالتِ احرام میں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا إناللہ وإناإلیہِ رَاجِعُون ـ آپ باعمل عالمِ دین ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی مُنکسرالمزاج شخصیت کے مالک تھے- آپ گزشتہ شب مدینۃالمنورہ حاضری دیکر مکۃالمکرّمۃ حاضر ہوئےآپ کی تدفین مکۃالمکرّمۃ کے مشہور قبرستان جنّت المالٰی میں ہوئی ـ...

حضرت علامہ جلال الدین تھانیسری

حضرت علامہ جلال الدین تھانیسری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ کا نام جلال الدین اور والد کا نام قاضی محمود ہے۔ آپ کا سلسلۂ نسب والد و والدہ دونوں کی طرف سے چند واسطوں کے بعد  حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ بلخ میں  894 ھ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:آپ نے ہندستان آنے سے قبل بلخ میں قرآن شریف حفظ کیا، ہندستان آکر تحصیلِ علومِ ظاہری میں مشغول ہوئےاور صرف ونحو،تفسیر،حدیث، فقہ، منطق وغیرہ میں دست...