ضیائی شخصیات  

شمس الدین محمد ابن شحنہ

          شمس الدین ابو الفضل محمد بن محمد بن محمد بن محمد بن محمود بن غازی ثقفی حلبی المعروف بہ ابن شحنہ صغیر: فقیہ،محدث،اصولی،مؤرخ،ادیب،ناظم اور ناثر تھے۔۱۲؍رجب ۸۰۴؁ھ کو پیدا ہوئے حلب کے رؤسا میں سے تھے۔۸۳۶؁ھ میں حلب کے قاضی مقرر ہوئے،پھر مصر منتقل ہوگئے اور وہاں کاتب السر کے عہدے پر کام کرتے رہے،آخر عمر میں بڑی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا،فالج ہوگیا جس کی وجہ سے ذہن پر بھی اثر پڑا۔محرم ۸۹۰؁ھ میں وفات پ...

حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی

حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ میر سید علی ہمدانی: ہمدان میں دو شنبہ کے روز ۱۲؍رجب ۷۱۴؁ھ میں پیدا ہوئے۔مخزن علوم ظاہری،مظہر تجلیات ربانی،عالمِ عامل،عارف کامل،صاحبِ کرامات و خوارق عادات تھے،علوم ظاہری و باطنی میں آپ کو وہ کمال حاصل تھا کہ ایک سو ستّرسےزیادہ کتابیں تصنیف کیں جن میں سے مجمع الاحادیث،شرح اسماء الحسنیٰ،ذخیرۃ الملوک،شرح فصوص الحکم،مراۃ التائبین،شرح قصیدہ حمزیہ و فارضیہ،آداب المریدین،اور دس قواعد اشہر ہیں۔۷۸۰؁ھ میں ...

حضرت مولانا مظہر حسن رضوی بدایونی

مھتمم مدرسۃ قاسمیہ برکاتیہ محلہ ناگران بدایوں ولادت مجاہد سنیت صوفی باصفا حضرت مولانا مظہر حسن قادری رضوی ۷؍ رجب المرجب ۱۳۵۵ھ کو کمالی حویلی محلہ ناگران بدایوں شریف میں پیدا ہوئے اور والدین کریمین نے پرورش فرمائی۔ مولانا مظہر حسن شیخ انصاری برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ تادمِ تحریر یہیں پر مولانا قیام پذیر ہیں۔ خاندانی حالات حضرت مولانا مظہر حسن کے والد ماجد ایک معزز خاندان میں پیدا ہوئے۔ ایک ایسا خاندان جس میں ایک ہی وقت میں متعدد حافظ قرآن دیک...

ابوامیہ مخزومی حجازی رضی اللہ عنہ

ابوامیہ مخزومی حجازی رضی اللہ عنہ ابوامیہ مخزومی حجازی،یحییٰ بن محمود نے کتابتہً باسنادہ ابوبکر بن عاصم سے،انہوں نے ہدیہ بن خالد سے،انہوں نے حماد بن سلمہ سے،انہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ سے،انہوں نے ابوالمنذر مولیٰ ابوذر سے،انہوں نے ابوامیہ مخزومی سے روایت کی کہ حضورِاکرم کی خدمت میں ایک چورلایا گیا،اس نے چوری کا اعتراف کیا،لیکن اس کے پاس مال مسروقہ نہ تھا،حضورِ اکرم نے فرمایا،میرا خیال ہے،تونے چوری نہیں کی،اس نےکہا،یارسول اللہ میں نے یہ ج...

ابوالاسود بن یزید رضی اللہ عنہ

ابوالاسود بن یزید رضی اللہ عنہ ابوالاسود بن یزید بن معدیکرب بن سلمہ بن مالک بن حارث بن معاویہ بن حارث الاکبر بن معاویہ بن ثور بن مرتع الکندی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،معززآدمی تھے،یہ طبری کا قول ہے ابن کلبی نے الجمہرہ میں ان کا ذکر کیا ہے،اور ابوعلی غسانی سے استیعاب میں۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر ۱۰۔۱۱)...

(سیّدہ )ملیکہ( رضی اللہ عنہا)

(سیّدہ )ملیکہ( رضی اللہ عنہا) کےملیکہ دختر خارجہ بن سنان بن ابی حارثہ بن مرہ بن عوف بن سعد بن ذبیان بن بغیض بن ریث بن غطفان بن سعد بن قیس عیلان المریہ،ابن جریج نے عکرمہ سے روایت کی،کہ اسلام نے چار عورتوں اور ان کے چار سوتیلے بیٹون کے درمیان علیحدگی کردی تھی،ان میں سے ایک ملیکہ دختر خارجہ تھیں، جوزبان بن سیار بن عمرو بن جابر بن عقیل بن ہلال بن سمی بن مازن بن فزارہ فزاری کی زوجہ تھیں اور زبان کی وفات کے بعد منظور بن زبان نے سوتیلی ماں کو بیوی بنالی...

(سیّدہ )عمرہ اشہلیہ(رضی اللہ عنہا)

(سیّدہ )عمرہ اشہلیہ(رضی اللہ عنہا) عمرہ اشہلیہ،ان کا نسب معلو م نہیں،ان سے مروی ہے کہ حضورِاکرم ان کے محلے میں تشریف لے گئے اور وہاں ظہر اورعصرکی نمازیں ادا فرمائیں،جب سورج غروب ہوا،اور مؤذن نے اذان کہی تو افطار کے لئے بکری کا کندھا اور بازو بھون کر لائے گئے،آپ نے دانتوں سے کاٹ کر کھاناشروع کیا، بعدہٗ مؤذن نے اقامت کہی،آپ نے کپڑے کے ٹکڑے سے ہاتھ پونچھے،اٹھے اور نماز پڑھی اور پانی کو ہاتھ بھی نہ لگایا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ (اسد ا...

(سیّدہ )عمارہ(رضی اللہ عنہا)

(سیّدہ )عمارہ(رضی اللہ عنہا) عمارہ دختر حمزہ بن عبدالمطلب قرشیہ ہاشمیہ ،حضورِاکرم کے چچا کی بیٹی تھیں،واقدی نے امِ حبیبہ سے انہوں نے داؤد بن حصین سے ،انہوں نے عکرمہ سے،انہوں نے ابنِ عباس سے روایت کی کہ عمارہ اور ان کی والدہ سلمیٰ دختر عمیس مکے میں تھیں کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم عمرہ قضیہ ادا کرنے  مکے آئے،حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے رسولِ کریم سے ذکر کیا،اور فرمایا،ہم کیوں اپنے چچا کی لڑکی کو مشرکین کے رحم وکرم پر چھوڑکر جائیں،ح...