متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عبداللہ ابن واقد رضی اللہ عنہ

  ۔ان کاتذکرہ ابوقاسم رفاعی نے شاعرین صحابہ میں لکھا ہے۔عبدالملک بن ساریہ کعبی نے کہا ہے کہ میں نے عبداللہ بن واقد سے سناہے کہ وہ کہتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں خون میں بھی قسم لی جاتی تھی ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبداللہ ابن ہند رضی اللہ عنہ

  ۔ان کی کنیت ابوہندہے۔انصاری ہیں۔بیاضی ہں ان سے جابر نے خمرکے برتنوں کے متعلق حدیث روایت کی ہے بغوی نے ان کا نام ایساہی بیان کیا ہے ان کا ذکر ابن مندہ نے کنیت کے باب میں کیا ہے۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے مختصراً لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبداللہ ابن عبدہلالی رضی اللہ عنہ

  ۔ان کوبعض لوگوں نے انصاری بیان کیاہے۔زید بن حباب نے بشیر بن عمران قبائی سے انھوں نے عبداللہ بن عبدہلالی سے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتے تھے کہ مجھ کومیری والدہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں لے گئیں اور یہ عرض کیا کہ یانبی اللہ آپ اس بچہ کے لئے اللہ سے دعاکردیں آپ نے مجھ پراس قدرشفقت کی کہ اپنے دست مبارک کومیرے سرپررکھا یہاں تک کہ مجھ کو آپ کے ہاتھ کی ٹھنڈک بھی محسوس ہوئی اس کے بعد آپ نے میرے لئے دعا کی اور میری والدہ سے فرمایاکہ تم ا...

سیّدنا عبداللہ ابن ہلال رضی اللہ عنہ

  ۔مزنی۔ان کا شمار اہل مدینہ میں ہے۔کثیر بن عمروبن عوف مزنی نے بکر بن عبدالرحمٰن سے انھوں نے عبداللہ بن ہلال مزنی سے جوکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حاضرباش تھے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتے تھے(کہ آپ فرماتے تھے)میرے بعد کسی کے لئے یہ جائز نہیں کہ حج کے لئے احرام باندھے اور(یوم حج کوعمرہ کے عوض )فسخ کردے۔ان کا تذکرہ تینوں نےلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبداللہ ابن ہلال رضی اللہ عنہ

   بن عبداللہ بن ہمام ثقفی ۔ان کا شمار اہل مکہ میں ہے ان سے عثمان بن عبداللہ بن اسود نے یہ روایت کی ہے کہ یہ (ایک دفعہ)نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ قریب تھا کہ میں صدقہ کے ایک اونٹ یا ایک بکری کی وجہ سے قتل کیاجاؤں۔تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم نے صدقہ کی جوچیزلی تھی اگر فقراء مہاجرین کونہ دیتے تو(ضرور)ایساہی ہوتا۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ابوعمر نے کہاہے کہ ان کی حدیث ان لوگوں کے نزدیک مرسل ہ...

سیّدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ

  ابن ہشام بن عثمان بن عمرو۔قریشی تیمی۔یہ زہرۃ بن معبدکے داداتھے۔اس کو ابوعمرو نے بیان کیا ہے اور ابونعیم نے یہ کہا ہے کہ عبداللہ بن ہشام بن زہرۃ بن عثمان بن عمروبن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ کی والدہ زینب تھیں جوکہ حمید بن زہیربن حارث اس بن عبدالعزی بن قصی کی لڑکی تھیں۔ ہمیں محمد بن محمد بن سرایابن علی وغیرہ نے اپنی اپنی سند وں سےمحمد بن اسمٰعیل جعفی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے عبداللہ بن یزید نے بی...

سیّدنا عبداللہ ابن ہداج رضی اللہ عنہ

  ۔حنفی۔ابراہیم بن منذر خزامی نے ہاشم بن غطفان سے انھوں نے عبداللہ بن ہداج سے روایت کرکے بیان کیا (اورعبداللہ بن بداج نے زمانہ جاہلیت کوبھی پایاتھا)کہ وہ کہتے تھےکہ ایک شخص رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں زرد رنگ کا خضاب لگائے ہوئے آیا تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس کو دیکھ کر)یہ فرمایا کہ یہ اسلام کاخضاب ہے اور ایک شخص سرخ رنگ کاخضاب لگائے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی خدمت میں آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ...

سیّدنا عبداللہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ

  ان کی کنیت ابوہریرہ تھی۔یہ برابر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں رہاکرتے تھے۔ان کے اور ان کے والد کے نام میں بہت سااختلاف ہے چنانچہ کچھ اختلاف گذرچکا ہے اورکچھ آئندہ آئےگا انشاء اللہ تعالیٰ ہم کنیت کے باب میں اس کا تصفیہ کردیں گے اس لیے کہ یہ اپنی کنیت ہے کے ساتھ زیادہ مشہور تھے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنےلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبداللہ ابن حبیب بن اہیب رضی اللہ عنہ

   بن سحیم بن غیرۃ بن سعد بن لیث بن بکر بن عبدمناہ بن کنانہ۔کنانہ لیثی۔یہ (قبیلۂ)عبدشمس کے حلیف تھے اور بعض لوگوں نے کہا کہ (قبیلہ)بنی اسد بن خزیمہ کے حلیف تھے اور ان کے بھانجے تھے۔یہ خیبر کے دن شہیدکیے گئے ہمیں عبداللہ بن احمد بن علی نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیرتک خبردی انھوں نے محمد بن اسحاق سے نقل کرکے ان لوگوں کے نام میں جو (واقعہ)خیبرکے دن شہید ہوئے یہ بیان کیاہے کہ(قبیلہ) بنی سعد بن لیث سے عبداللہ بن قلان ابن وہیب بن سحیم تھے...