متفرق صحابہ کرام  

ابوالسبع زرقی انصاری رضی اللہ عنہ

ابوالسبع زرقی انصاری،انہیں صحبت نصیب ہوئی،اورغزوۂ احد میں شہید ہوئے،ان کانام ذکوان بن عبدقیس تھا،ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شہدائے غزوۂ احد ازبنوزریق بن عامر،ذکوان بن عبد قیس کا نام لیا ہے،اورہم ذکوان کے ترجمے میں اس کا ذکر کر آئے ہیں،ابوعمر نے انکا ذکر کیاہے۔ ...

ابوزہیر انماری یا تمیمی رضی اللہ عنہ

ابوزہیرانماری یا تمیمی،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کے بارے میں حدیث نقل کی ہے،آپ نے فرمایا،جب تم کوئی دعاکرو،تواس کے آخر میں آمین ضرور کہو،کیونکہ اس کی مثال ایسی ہے،جیسی کتاب یا خط پر مہر،مگراس حدیث کا اسناد درست نہیں۔ ضمضم بن زرعہ نے شریح بن عبید الحضرمی سے،انہوں نے ابوزہیر نمیری سے(انہیں صحبت نصیب ہوئی)روایت کی،کہ حضورِ اکرم نے فرمایا،کہ تم ٹڈی دل کو ہلاک مت کرو،کیونکہ یہ خدا...

ابوزہیربن اسیدرضی اللہ عنہ

ابوزہیر بن اسید بن جعونہ بن حارث بن نمیر بن عامر بن صعصعہ نمیری قرہ بن دعموص کے ساتھ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے،ان کا شمار اعراب بصرہ میں ہوتاتھا،عائد بن ربیعہ نے قرہ بن دعموص نمیر ی سے روایت کی کہ قرہ اور قیس بن عاصم بن اسید،ابوزہیر بن اسید اور یزید بن عمروحضورِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور گزارش کی،یارسول اللہ ،آپ ہمیں کس بات کا حکم دیتے ہیں،فرمایا،نمازقائم کرو،زکوٰۃ ادا کرو،رمضان کے روزے...

ابوانس اہاب بن عزیز بن قیس رضی اللہ عنہ

ابواہاب بن عزیز بن قیس بن سدیدبن ربیعہ بن زید بن عبداللہ بن دارم التمیمی الدارمی،یہ خلیفہ کا قول ہے اور ام اہاب فاختہ دختر عامر بن نوفل بن عبدمناف بن قصیٰ ہے،یہ بنونوفل کے حلیف تھے، انہوں نے حضورِ اکرم سے روایت کی،کہ آپ نے تکیہ لگاکر کھاناکھانے سے منع فرمایا،یہ جعفر کا قول ہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوانس انصاری مدنی رضی اللہ عنہ

ابوانس انصاری مدنی،ان سے ان کے بیٹے حمزہ نے روایت کی،ابراہیم بن ابی یحییٰ نے مالک بن حمزہ بن ابی انس سے،اس نے باپ سے،اس نے دادا سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم نے فرمایا،جب دشمن قریب آجائے تواس پر تیر برساؤ،اورجب تک وہ تم پر ہلہ نہ بول دیں،تلواروں کو نیام سے نہ نکالو، الیاس نے حمزہ بن ابی اسید سے،انہوں نے اپنے والد سے یہ روایت کی،کہ ہمیں کثیر التعداد آدمیوں نے جن میں مسمار بن عمر بن عویس اور محمد بن سرایا بن علی الفقیہہ ...