سیّدنا عبدالرحمن ابن عائش حضرمی رضی اللہ عنہ
ہیں۔ان کاشمار اہل شام میں ہےان کی صحابیت اوراسنادحدیث میں اختلاف ہے ان سے خالدبن الجلاج اورابوسلام حبشی نے روایت کی ہے۔ان کا صحابی ہونا صحیح نہیں ہے کیوں کہ ان کی حدیث مضطرب ہے۔ہم کوابومنصور بن مکارم بن احمد بن سعد مودب نےاپنی سند سے خبر دی انھوں نے معافی بن عمران سے انھوں نے اوزاعی سے انھوں نے عبدالرحمن بن زید سے انھوں نے خالد بن لجلاج سے سناکہ وہ کہتے تھے مکحول نے عبدالرحمن بن عائش حضرمی سے روایت کرکے بیان کیاہے کہ وہ کہتےتھے...