حضرت عمرو بن عثمان غنی رضی اللہ عنہ
حضرت عمرو بن عثمان غنی ان کی والدہ ام عمرو جندب تھیں ۔ انہوں نے اپنے والد عثمان اور اسامہ بن زید احادیث روایت کی ہیں ، اور ان سے علی بن حسین زین العابدین اور سعید بن مسیّب اور ابو الزناد رحمہم اللہ نے احادیث روایت کی ہیں، ویسے یہ قلیل الحدیث تھے۔ ان کی شادی امیر معاویہ بن ابی سفیان کی بیٹی رملہ سے ہوئی تھی، انہوں نے 80ھ میں وفات پائی۔ (سیدنا عثمان بن عفان شخصیت اور کارنامے)...