سیّدنا عبداللہ ابن یزید بن حصن رضی اللہ عنہ
بن عمرو بن الحارث بن خطمتہ بن حبشم بن مالک بن الاوس۔انصاری۔اوسی خطمی ان کی کنیت ابوموسیٰ تھی۔یہ کوفہ میں رہ گئے تھے اور وہیں ایک مکان بنالیاتھا اور یہ غزوہ حدیبیہ میں شریک تھے اس وقت ان کی عمرسترہ سال کی تھی اور غزوہ حدیبیہ کے مابعد غزووں میں بھی شریک تھے ان کو عبداللہ بن زبیر نے کوفہ کاعامل بنادیاتھا۔اور یہ (حضرت)علی بن ابی طالب کے ہمراہ وقعہ جمل اور صفین اور نہروان میں شریک تھے ان سے ان کے لڑکے موسیٰ نے اورعدی بن ثابت انصاری نے جوک...