سیّدنا عبداللہ ابن مسلم رضی اللہ عنہ
ابوالقاسم رفاعی نے عبداللہ والے ناموں میں ان کاتذکرہ لکھا ہے اور ایک حدیث بھی ان کی روایت سے لکھی ہے جس کوسعید بن سلیمان نے عباد بن حصین سے روایت کیاہے کہ وہ کہتے تھے میں نے عبداللہ بن مسلم سے سنا وہ صحابی تھے کہتے تھے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جو غلام اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی کرے اوراپنے مالک کی بھی تابعداری کرےاس کو دوہرا ثواب ملے گا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...