سیّدنا عبداللہ ابن ناشح رضی اللہ عنہ
۔حصرمی۔ان کاتذکرہ حسن بن سفیان نے صحابہ میں کیاہے۔اورابونعیم نے بیان کیاہے کہ یہ حمصی ہیں اور ان کا صحابی ہوناصحیح نہیں۔ہمیں ابوموسیٰ نے اجازۃً خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابویعلی نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابونعیم نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے ابوعمرو بن حمدان نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے حسن بن سفیان نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن مصفی نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے محمد بن حزب نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے ابوحیوہ نےسعید بن سنان سے انھوں نے...