ابومصعب رضی اللہ عنہ
ابومصعب ،غیرمنسوب ہیں،طالوت بن عباد نے جریر بن حازم سے،انہوں نے عبدالمالک بن عمیرسے روایت کی کہ مدینے میں ابومصعب نامی ایک لڑکاتھا،اس نے حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضرہوکرگزارش کی،یارسول اللہ!مجھے بہشت میں اپنے ساتھ رکھیں گے،فرمایا،ٹھیک ہے،تم اس سلسلے میں کثرت عبادت سے میری مددکرو،ابوعلی نے ان کا ذکرکرکےابوعمرپراستدراک کیاہے، غالباً ان کا ذکرپہلے آچکاہے۔ ...