ابومیسرہ رضی اللہ عنہ
ابومیسرہ،حضرت عباس کے آزادکردہ غلام تھے،جعفرمستغفری نے باسنادہ لیث سے،انہوں نے ابوقبیل سے،انہوں نے ابومیسرہ سے روایت کی،کہ میں ایک رات رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب سویا،حضورنے فرمایا،اے عباس ،تمہیں آسمان پرکیانظرآیا،انہوں نے کہا،یارسول اللہ! ثریاستاروں کا جھنڈ دکھائی دے رہاہے،فرمایا،تمہارے خاندان کے اتنے ہی خلیفے امت محمدیہ پر حکمرانی کریں گے،(ثریاستاروں کی تعداد،دیکھنے سے تو سات معلوم ہوتی ہیں،جب کہ عباس...