ابوہریرہ دوسی رضی اللہ عنہ
ابوہریرہ دوسی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے صحابہ ہیں،جنہوں نے آپ سے کثیراحادیث روایت کیں،وُہ دوسی ہیں،اوردوس بن عدنان بن عبداللہ بن زہران بن کعب بن حارث بن کعب بن مالک بن نضر بن ازدسے ہیں۔ خلیفہ بن خیاط اور ہشام بن کلبی نے ان کا نام عمیربن عامربن عہدذی الشری بن طریف بن عتاب بن ابوضعب بن منبہ بن سعد بن ثعلبہ بن سلیم بن فہم بن غنم بن دوس لکھا ہے،ان کے نام کے بارے میں اتنااختلاف ہے،کہ صحابہ...