متفرق  

سیّدنا قیس ابن مالک بن محسر رضی اللہ عنہ

  ابن  مالک بن محسر۔زید بن حارثہ کے ہمراہ اس لشکر میں جوام قرفہ کی طرف گیاتھایہ بھی تھے انھیں نے  ام قرفہ کوگرفتارکیااوراس کو قتل کیااورعبداللہ اورنعمان فرزندان مسعدہ غزاری کو قتل کیا۔ ابن  اسحاق نے ان کا ایک شعر نقل کیاہے جب کہ یہ غزوۂ موتہ سے حضرت خالد بن ولید کے ساتھ لوٹے۔ام فرقہ کانام فاطمہ بنت یزید بن ربیعہ ہے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا قیس قیس بن سہل رضی اللہ عنہ

ابن  عمرو اوربعض لوگ انھیں قیس بن قہدکہتےہیں اوربعض لوگ قیس بن سہل ۔یحییٰ بن سعید انصاری کے داداہیں پس بعض لوگ ان کا نسب یوں بیان کرتے ہیں قیس بن عمروبن قہدبن ثعلبہ۔ اوربعض لوگ یوں بیان کرتےہیں قیس بن عمروبن سہیل بن ثعلبہ بن حارث بن زید بن ثعلبہ بن عبید بن غنم بن مالک بن نجار۔ان کے نسب میں اختلاف ہے ان سے ان کے بیٹےسعید نے اورعطأ بن رباح نے اورمحمد بن ابراہیم نے روایت کی ہے ۔ہمیں ابویاسر نے اپنی سند کے سات عبداللہ بن احمد سے روایت کرکے خبرد...

سیّدنا قیس ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ

ابن  عبداللہ۔ان کا نسب نہیں بیان کیاگیا۔ان کا تذکرہ یحییٰ بن یونس نے بحوالہ حدیث ابن لہیعہ لکھاہے جس کو انھوں نے ابن ہبیرہ سے انھوں نے قیس سے روایت کیاہے کہ غزوۂ احزاب میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازعصر فوت ہوگئی تھی جعفر نے کہاہے کہ یہ حدیث مرسل ہے اور قیس کو ہم صحابی نہیں سمجھتےان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا قیس ابن صرمہ رضی اللہ عنہ

  ابن  صرمہ۔بعض لوگ ان صرمہ بن قیس کہتےہیں اوربعض قیس بن مالک بن اوس بن صرمہ مازنی۔عبدان نے ان کاتذکرہ لکھاہے ابوموسیٰ نے لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ اسرائیل سے انھوں نے ابواسحاق سے انھوں نے برأ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےاصحاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کیفیت یہ تھی کہ جب ان میں سے کوئی روزہ دارہوتااورافطارکرنے سے پہلےشب کو سوجاتا توپھروہ دوسرے دن تک کچھ نہ کھاسکتاتھاچنانچہ قیس بن صرمہ انصاری بھی روزہ دارتھے اور دن بھراپنی زمین...

ملا نظام الدین سہالوی بانیِ درسِ نظامی

ولادت: ملا نظام الدین محمد سہالوی کی ولادت 27 مارچ 1677ء بمطابق 1088ھ ہوئی۔ والد گرامی کا نام ملا قطب الدین تھا۔ تحصیل ِعلم: علمی ادبی اور مذہبی گھرانے میں آنکھ کھولی تعلیم کا آغاز والد گرامی سے کیاان کے علاوہ اساتذہ سے بھی استفادہ کیاان میں ملا باقر، ملا علی قلی جالسی،ملا امان اللہ بنارسی اور ملا غلام نقشبند شامل ہیں۔ بیعت و خلافت: تکمیل تعلیم کے بعد باطنی تعلیم کیلئے سلسلہ قادریہ کے پیشوا اور ولی کامل سید عبد الرزاق ہانسوی سے بیعت کی منازل سلوک...