متفرق  

سیّدنا علی ابن رکان رضی اللہ عنہ

  ہ۔ ان کاصحابی ہوناثابت نہیں ہے ان سے ان کے بیٹے محمدبن علی بن رکانہ نےروایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اے گروہ قریش قوم کابھانجہ بھی اسی قوم میں شمارہوتاہے۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عمرو ابن سلیم رضی اللہ عنہ

  ابن سلیم سعید نے ان کا تذکرہ لکھاہے اورکہاہے کہ صحابی نہیں عامربن زبیرنے عمروبن سلیم زرقی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجب کوئی شخص تم میں سے مسجد میں جائے تواسے چاہئے کہ بیٹھنے سے پہلے دورکعت نمازپڑھ لےان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہےمگرصحیح وہی ہے جو ہم سے ابواسحاق یعنی محمد وغیرہ نے اپنی سند ابوعیسیٰ تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھےہم سے قتیبہ نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سےمالک نے عامربن عبداللہ سے انھوں نے عمرو...

سیّدنا عمرو ابن ابی حسن رضی اللہ عنہ

   انصاری۔سعیدنے ان کا تذکرہ لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ عمروبن یحییٰ بن عمارہ سے انھوں نے اپنے چچاعمروبن ابی حسن سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاآپ نے وضوکیااوراس میں ایک مرتبہ کلی کی اورایک مرتبہ ناک میں پانی لیا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عمرو ابن حزابہ رضی اللہ عنہ

   بن نعیم رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پیداہوچکے تھے۔نعیم بن مطرف بن معروف کے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادامعروف بن عمروسے انھوں نے اپنے والد عمرو بن حزابہ سے روایت کی ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پیداہوچکے تھےجب نبی صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ تبوک سے لوٹے تووہ دودھ پیتےتھے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عمرو ابن حریث بن عمر رضی اللہ عنہ

  وبن عثمان بن عبداللہ بن عمروبن مخزوم قریشی مخزومی۔کنیت ان کی ابوسعید ہے۔ انھوں نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاتھایہ سعید بن حریث کے بھائی تھے۔یہ اورحضرت خالد بن ولید اورابوجہل بن ہشام عبداللہ میں جاکر مل جاتے ہیں۔یہ عمروکوفہ میں رہتےتھے وہیں انھوں نے ایک گھربنالیاتھا۔یہ پہلے قریشی ہیں جنھوں نے کوفہ میں گھربنایا تھا۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث کی روایت کی ہےجب آپ کی وفات ہوئی تو ان کی عمربارہ برس کی تھی اوربعض لوگوں کابیان ک...

سیّدنا عمرو ابن حارث رضی اللہ عنہ

  بن مصطلق ام المومنین جویریہ کے بھائی تھے۔ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے۔یہ ابن مندہ اورابونعیم کاقول ہے اوران دونوں نے روایت کی ہے کہ عمروبن حارث مذکورنے کہارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی اورآپ نے کوئی درہم ودینارنہیں چھوڑانیز ابن مسعود کی قراءت والی حدیث بھی روایت کی ہے۔ہمیں ابوبکریعنی محمد بن عبدالوہاب بن عبداللہ بن علی انصاری اورابومحمد یعنی عبدالعزیزبن ابی طاہربرکات بن ابراہیم خشوعی وغیرہماسے روایت کر کےخبردی وہ کہتےتھے ہمیں عل...

سیّدنا عمرو ابن بلال رضی اللہ عنہ

   بن بلیل۔اوربعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ ان کانام عمروبن عمیرہے کنیت ان کی ابولیلیٰ تھی انصاری ہیں ان کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ داؤد کہتےہیں اوربعض لوگ سفیان اور بعض لوگ یساراوربعض لوگ اوس اوربعض لوگ بلال ان کا تذکرہ کنیت کے باب میں اور عمروبن عمیرکے نام میں انشاء اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ آئے گااحد میں اوراس کے بعد کے غزوات میں شریک تھے پھرصفین میں حضرت علی کے ساتھ شریک ہوئے ابن کلبی نے بیان کیاہے کہ یہ مہاجرین سےتھےان کا تذکرہ تینوں...