متفرق  

شیخ ابو عبداللہ طاتی قدس سرہ

  آپ کا اسم گرامی محمد بن فضل بن طاتی سختانی الہردی تھا۔ آپ موسیٰ بن عمران صیرنی قدس سرہ کے مرید تھے۔ علوم ظاہر و باطن میں کامل اور زہدو تقوی میں مکمل تھے۔ آخرین عمر میں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے۔ اس حالت میں بھی آپ سے ہزاروں کرامات ظاہر ہوتی تھیں وہ آنکھ والوں سے ہر حالت میں آگے رہے آپ کی زبان حق ترجمان سے جو کچھ نکلتا اللہ تعالیٰ اسے پورا فرمادیتے تھے۔ آپ ۴۱۶ھ میں فوت ہوئے۔ چو رحلت کرد زین دنیائے فانی وصالش اہل دین اہل یقین طاق ۴...

شیخ اسماعیل لاہوری قدس سرہ

  آپ بخارا کے سادات عظام میں سے تھے لاہور کے قدیم مشائخ اور محدثین میں شمار ہوتے ہیں علوم ظاہری اور باطنی میں جامع تھے زہدو تقوی میں بے مثال تھے۔ علم تفسیر و حدیث اورفقہ میں اپنے وقت کے امام تھے ۳۹۵ھ کے آخر میں لاہور وارد ہوئے (یہ وہ زمانہ تھا جب محمود غزنوی کی فتوحات سے لاہور اہل اسلام کا مسکن بن رہا تھا) لاہور آتے ہی آپ نے عام مخلوق کو دعوت اسلام دی۔ تحفۃ الواصلین کے مولّف لکھتے ہیں۔ واعظانِ اسلام میں سب سے پہلے عالم دین تھے جنہوں نے لاہور...

مولوی غلام اللہ لاہوری﷫

  آپ لاہور کے فاضل علماء کرام میں سے تھے، آپ استادِ کل مظہر کمالات دینی اور دنیوی ہوئے ہیں، علم و حلم سخا و عطا میں شہرت رکھتے تھے تھدریس و تعلیم میں متقدمین میں سے سبقت لے گئے تھے، ہزاروں لوگ آپ کے وسیلہ جمیلہ سے زیور علم دین سے آراستہ ہوئے، علوم نثر و نظم صرف و نحو منطق و معانی، فقہ و حدیث اور تفسیر میں یکتائے روزگار تھے،علماء کرام میں لاہور شہر میں جس شخص نے علم علم تدریس بلند رکھا وہ آپ کی ذات گرامی تھی، حالانکہ لاہور کا یہ زمانہ بڑا افر...

صاحب کرامات و خوارق عارفات

  سابقہ صفحات میں مصنف علام مفتی غلام سرور لاہوری نے قد س سرہ حضور سرور کائنات کی ازواج مطہرات اور اہل بیت کے چند افراد کا تذکرہ اس لیے اختصار سے کیا ہے کہ صالحات و عارفات امت کے حالات  کا آغاز مین و برکت سے ہو، خاندان نبوت کے افراد کے مفصل  حالات پر صلحائے امت نے بہت کچھ لکھا ہے اس لیے قارئین سے استدعا  ہے کہ ان نفوس قدسیہ کے تذکرہ کو تفصیل سے جاننے کے لیے دوسری کتابوں سے رجوع فرمائیں۔ (مترجم) (حدائق الاصفیاء)...

بی بی زلیخا قدس سرہا

  آپ حضرت خواجہ نظام الدین دہلوی سلطان المشائخ قدس سرہ کی والدۂ بزرگوار تھیں، بڑی بزرگ، صالحہ صاحب عفت و عصمت عورت تھیں حضرت سلطان المشائخ فرمایا کرتے تھے میری والدہ کے سامنے کوئی مشکل کام آتا، تو اس کا نتیجہ انہیں پہلے ہی معلوم ہوجایا کرتا تھا، میرا اپنا بھی زندگی بھر یہ معمول رہا ہے کہ اگر مجھے کوئی مہم یا مشکل درپیش آتی تو میں اپنی والدہ کی قبر پر چلا جاتا مشکل پیش آتا ایک ہفتہ یا کم از کم ایک ماہ میں مشکل حل ہوجاتی تھی۔ اخبارالاخیار میں ...

بی بی راستی قدس سرہ

  آپ حضرت رکن الدین ابوالفتح ملتانی قدس سرہ کی والدہ ماجدہ تھیں، آپ بڑی عابدہ زاہد تھیں، راستی اور درستگی میں یگانہ عصر تھیں، قرآن کی حافظ تھیں، ہر روز ایک قرآن پاک ختم کرتی تھیں، اپنے خُسر حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی قدس سرہ سے نسبت بیعت تھی، آپ کا وصال ۶۹۵ھ میں ہوا۔ مزار ملتان میں پاک دروازہ کے باہر واقعہ ہے، جمعرات کو لوگ جوق در جوق فاتحہ خوانی کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ لیکن مردوں کو مزار کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ راستی مخدومۂ عالم ...

حضرت مولانا غلام قادر شائق فاروقی رسول نگر﷫

            حضرت مولانا حاجی غلام قادر شائق فاروقی قادری نو شاہی رحمۃ اللہ تعالیٰ ابن مولانا شیخ احمد (ف ۱۲۴۳ھ) قصبہ رسول نگر ضلع گوجرانوالہ کے ایک قدیمی علمی گھرانے کے چشم و چراغ تھے۔آپ نے اپنے والد گرامی سے تحصیل علوم کی اور حضرت حافظ سید قل احمد نوشاہ ثانی بر خورداری ساہن پالوی( ف ۱۳۸۶ھ) سے بیعت ہو کر خلافت سے نوازے گئے ۔           مولانا شائق ،عربی...

حضرت شیخ علاؤ الدین بن شیخ بدر الدین سلیمان

  حضرت خواجہ گنجشکر قدس سرہٗ کے تمام پوتوں اور نواسوں میں زیادہ ممتاز تھے آپ علو درجات، رفعت مقامات، شدت مجاہدات اور ذوقِ  مشاہدات میں یگانہ روزگار تھے۔ آپ جو دوسخا میں مشہور  تھے اور طہارت ظاہری وباطنی میں بے نظیر تھے۔ چنانچہ صائم الدہر تھے (یعنی ہمیشہ روزہ رکھتے تھے) ایک پہر رات گئے آپ  نماز اور اذکار ومشاغل سے فارغ  ہوکر ایک روتی کو گھی لگاکر تناول فرماتے تھے۔ یہی آپ کا افطار  ہوتا تھا۔ حالانکہ دوسرے لوگوں کے لیے ...

حضرت شیخ بلاقی کتھیلی

  آپکے  دوسرے خلیفہ حضرت شیخ بلاقی   کتھیلی ہیں آپ حضرت شیخ کے اکابر خلفا میں سے تھے۔ اور ریاضت ومجاہدہ،  فقیر وفنا اور کشف و کرامات میں بے نظیر تھے۔ آپکو حضرت شیخ سوندہا س سے محبت   تھی۔ اور انکو اپنے احباب میں شمار کرتے تھے۔ آپکو ذکر جہری  اور حبس دم میں کمال حاصل تھا۔ اور عالم لاکیف اور لا مثال  کا آپ پر اس قدر غلبہ تھا کہ اس سے  زیادہ تصور میں نہیں آسکتا۔ غرضیکہ  حضرت  شیخ دؤد کی تما...