متفرق  

سیّد وارے شاہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ کا نام سردارعلی عرف وارے شاہ تھا۔آپ سید فضل الدین بن سیّد حیدرشاہ ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے بیٹے تھے۔صاحب حسن خلق تھے۔گاہ بگاہ پشاور کادَورہ بھی کیاکرتے۔اپنی مملوکہ زمین میں کاشتکاری کیاکرتے۔پَتلاجسم تھا۔داڑھی کو مہندی لگاتے تھے۔ اولاد آپ کا نکاح سیّد ہ زینب بی بی بنت سیّد فضل الدین ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ سے ہواتھا۔آپ کی صرف ایک بیٹی ہوئی۔سیّد ہ فضل بی بی نام۔منکوحہ صاحبزادہ سید محمد بن فضل الدین ہاشمی مَندرانوالہ۔ یارِ طریقت آ...

سیّد گامے شاہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ کانام غلام محمد المعروف گامے شاہ تھا۔آپ سیّد فضل الدین بن سید حیدرشاہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبرتھے۔بیعت و خلافت شیخ گوہر شاہ بن شیخ ماہی شاہ سلیمانی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ سادہ مزاجی آپ کی طبیعت بالکل سادہ تھی۔کاشتکاری کیاکرتے۔علم طب سے قدرے مَسّ تھی۔پیسوں آنوں کے ہی نسخے بتاتے۔حق تعالےٰ شفاکردیتا۔آپ کاجسم بھاراتھا۔داڑھی کو مہندی لگاتے تھے۔ اولاد آپ کا نکاح سیّدہ بیگم بی بی بنت سیّد فضل الدین ہاشمی رحمتہ اللہ علیہم سے ہ...

سیّد سلطان علی شاہ سنگھوئی والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد صاحبزادہ المعروف اکبر علی شاہ بن سیّد حیدرشاہ کے فرزند دلبنداور مرید و خلیفہ تھے۔آپ بڑے صاحب رعب و اقبال تھے۔علاقہ پوٹھوہارمیں آپ کا عام شہرہ تھا۔سنگھوئی میں سکنونت رکھتے اپنے والد کا عرس بڑی دھوم دھام سے کیاکرتے۔ اولاد آپ کے ایک ہی فرزند سیّد ملک شاہ رحمتہ اللہ علیہ تھے۔ یاران طریقت آپ کے خواص مریدتھے۔ ۱۔سیّد بڈھے شاہ بن سیّد فضل الدین ہاشمی برادرعم زاد رحمتہ اللہ علیہم           &...