متفرق  

سیّد پیر محمد رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد غلام قادر بن سیّد لطف الدین کے فرزنداکبرتھے۔آپ کی والدہ کا نام سیّد ہ فضل بی بی بنت سیّد فتح الدین بن سیّد خدابخش برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ تھا۔ متعددعلوم سے واقفیت آپ نے ظاہری علم مولاناسیّد غلام قادر بن سیّد عبداللہ برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیا۔مختلف علوم میں دسترس پائی۔علم رمل اور اعداد الوفق میں پوری مہارت تھی۔ہرایک اسم کا نقش پُر کرلیتے۔عملیات کے بھی شائق تھے۔ متشرح عالم تھے۔ اشعار خوانی آپ اکث...

سیّد غلام رسول رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد کریم بخش بن سیّد محمد بخش رحمتہ اللہ علیہ کے اکلوتے بیٹے تھے۔خرقہ خلافت شیخ گوہر شاہ بن شیخ ماہی شاہ سلیمانی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیاتھا۔ تلاوتِ قرآن مجید آپ نے قرآن مجید کی تعلیم مولاناسیدغلام قادربن سیّد عبداللہ برخورداری رحمتہ اللہ علیہ سے پائی۔درگاہِ عالیہ حضرت نوشہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ میں بیٹھ کر تلاوت کلام اللہ شریف کیاکرتے۔ زیاراتِ بزرگاں آپ نے ابتدامیں زمانہ حکومتِ سکھاں بھی دیکھاتھا۔پورانے نوشاہی بزرگوں کی ...

سیّد شیرعلی رنملوی صالح پوری رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد عطرالدین بن سیّد عظیم اللہ ہاشمی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغر تھے۔خلافت و اجازت حضرت سیّد مکھن شاہ بن سیّد حافظ الٰہی بخش مظہر حق برخورداری لاہوری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ ذکر قلب کاجاری ہونا آپ اپنے پیرِطریقت کےکمال فرمنبرداراورمؤدب تھے۔اہل شریعت و فقرتھے۔آپ فرماتے تھے۔کہ ایک روز میں اپنے پیرروشن ضمیرکے ساتھ ٹانگہ میں سوار تھا۔حضرت نے راستہ میں مجھ پر ایسی توجہ  فرمائی کہ میراقلب ذاکر ہوگیا۔ اخلاق و عادات آپ مسکین ط...

سیّد اکبرعلی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد عطرالدین بن سیّد عظیم اللہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبرتھے۔بیعت و خلافت شیخ گوہرشاہ بن شیخ  ماہی شاہ سلیمانی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ کرامت گرم سیخ کوران سے پارکرنا منقول ہے کہ ایک دن آپ موضع رَن مل میں لوہاروں کے دکان پر بیٹے تھے۔کرامت کے متعلق گفتگو شروع ہوگئی ۔لوہارنے کہا۔آپ بھی درویش کہلاتے ہیں ۔کوئی کرامت تو دکھائیں۔آپ نے گرم شدہ لوہے کی سیخ اپنے ران سےپارکردی۔ آپ دنیا سے بے اولاد فوت ہوئے۔ یارِ طریقت آپ کے مر...

سیّد احمد الدین چک سواری والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّدغلام رسول المعروف غلام شاہ بن سیّد حسن محمد ہاشمی راجوری والہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اصغرتھے۔بیعت و خلافت اپنے ماموں حضرت سیّد عمربخش بن سیّد محمد بخش برخورداری رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔آپ کی والدہ کانام سیّدہ گوہر بی بی بنت سیّد محمد بخش رسولنگری رحمتہ اللہ علیہم تھا۔ آپ بھی اپنے بڑے بھائی سیّد اللہ دتہ رحمتہ اللہ علیہ کے ہمراہ چک سواری میں سکونت پذیرہوئے۔ اولاد آپ کے ایک ہی فرزند سیّد فضل حسین رحمتہ اللہ علیہ تھے۔ تا...

سیّد اللہ دتہ چک سواری والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد غلام رسول المعروف غلام شاہ بن سید محمد ہاشمی راجَوری والہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبر تھے۔والد ہ کا نام سیّدہ گوہر بی بی بنت سیّد محمد بخش بن سیّد ضیأاللہ برخورداری رسولنگری رحمتہ اللہ علیہ تھا۔ بیعتِ طریقت اپنے حقیقی ماموں حضرت سیّد عمربخش بن سیّد محمدبخش برخورداری رسولنگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔اپنے پیرروشن ضمیرکےکمال عاشق وشیداتھے۔ حضر ت سیّدعمربخش رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب مناقباتِ نوشاہیہ میں آپ کو اپنے خواص مریدوں&nbsp...

سیّد گلاب دین رَاجَوری والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد اللہ جوایابن سیّد حسن محمد ہاشمی راجَوری والہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغرتھے۔بیعتِ طریقت واجازت پیرمحمد شاہ بن شیخ گوہرشاہ سلیمانی رنملوی سے تھی۔وہ مرید اپنے والد شیخ گوہر شاہ بن شیخ ماہی شاہ سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ کے۔ اولاد آپ کےچاربیٹے تھے۔ ۱۔سیدمہتاب دین لاولد۔ ۲۔سیّد محمد حسین ۔ ۳۔سیّد محمد شریف ۔ ۴۔سیّد فضل حسین۔موخرالذکرتینوں موجودہیں۔ یارطریقت آپ کے ایک مریدسیّد محمد عالم بن سیّد نظام الدین برخورداری ساکن بَڑجُن تھے۔ تا...

سیدگامے شاہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ کا اصلی نام غلام محمد المعروف گامے شاہ تھا۔آپ سیّد ناصرالدین بن سیّد سُبحان علی ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے اکلوتے بیٹے تھے۔بیعتِ طریقت اپنے عم حقیقی سید نظا م الدین رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ تعلیم وعبادت آپ نے چندے تعلیم مولاناسیّد غلام قادربن سیّد عبداللہ برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ سے پائی۔قرآن مجید ۔دروداکبر۔درود مستغاث،دعائے گنج العرش بلاناغہ پڑھتے۔نمازروزہ کے پابندتھے۔غریب پرور۔فیض رساں۔صاحب خُلق و مروّت تھے۔ معافی کا مختار...

سیّد عمرالدین رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد الٰہ دین بن سیّد سبحان علی رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے بیٹے تھے۔صاحب حسن خلق نیک نہاد پارسا۔فقیردرویش تھے۔ اولاد آپ کے دوبیٹے تھے۔ ۱۔ سیّدشیرعالم لاولد۔          ۲۔سیّد رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ۔ ؎         سیّد رکن عالم  کے دوبیٹے ہوئےسیّد محمد عالم۔           سیّدحسن عالم سلمہ اللہ۔ ؎ &nbsp...

سیّد فضل عالم رحمتہ اللہ علیہ

  آپ کا نام فضل عالم۔المعروف شاہ جی تھا۔آپ سید نظام الدین بن سیّد سبحان علی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغر اورمریدوخلیفہ تھے۔ تعلیم آپ نے ظاہری تعلیم مولاناسیّد غلام قادر بن سیّد عبداللہ برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ سے پائی۔قرآن مجید ناظرہ پڑھا۔ عبادات آپ شریعت و طریقت کے کمال پابندتھے۔نمازپنجگانہ کے مواظب۔نوافل تہجداداکرکے وظائف قادریہ نوشاہیہ پورے فرماتے۔قرآن مجید بقاعدۂ فمی بشوق سات روز میں ختم  کرتےکبھی کبھی صبح سے لے کر...