متفرق  

شیخ حمید الدین دہلوی

شیخ حمید الدین دہلوی: عالمِ کبیر،فقیہ متدین،فاضل اجل،محقق و مدقق تھے،علامہ ابنِ کمال نے آپ کی بڑی تعریف کی ہے۔آپ نے ہدایہ کی شرح نہایت برجستی تصنیف کی اور ۷۶۴؁ھ میں وفات پائی۔’’تاج عصرِ‘‘ تاریخ وفات ہے۔ حدائق الحنفیہ...

عمر غزنوی

عمر بن اسحٰق بن احمد ہندی غزنوی: ابو حفص کنیت سراج الدین لقب تھا، اپنے وقت کے امامِ فاضل،فقیہ محدث ،علامہ بے نظیر برے ذکی و فہیم اور مناظرہ و مباحثہ میں شہسوار تھے تقریباً ۷۰۴؁ھ میں پیدا ہوئے۔فقہ امامِ زاہد و جیہ الدین دہلوی اور شمس الدین  خطیب دہلوی اور ملک العلماء کے ہیں،حاصل کی اور مصر میں جاکر وہاں کے قاضی القجاۃ ہوئے،تصانیف بھی نہایت معتبر اور عمدہ بکثرت کیں جن میں سے تو شیخ شرح ہدایہ،زبدۃاحکام فی اختلاف ائمۃالاعلام،شامل فی الفقہ، شرح ج...

خواجہ کریم الدین

  فقراء کے درخشاں آفتاب، اتقیا کے چمکدار ماہتاب منتخب اور  برگزیدہ لوگوں کے شیخ وقت، صاحب کشف و کرامت، ذات و صفات میں پسندیدہ سرداری کے خلعت سے ممتاز حضرت خواجہ ممشاد علو دینوری ہیں (خدا تعالیٰ ان کے مرقد کو اپنے انوار اقدس سے منور کرے) اس معزز اور پاک نفس  بزرگ نے خرقہ ارادت خواجہ ہبیرہ بصری سے زیب تن فرمایا۔ آپ ریاضات و مجاہدات میں نہایت بلند و ارفع درجہ رکھتے اور مشاہدات میں انتہا سے زیادہ قدر و منزلت رکھتے تھے۔ آپ نے اپنے زمان...

شیخ عبدالکریم انصاری

شیخ عبدالکریم سہارن پوری           شیخ عبدالکریم سہارن پوری، انصاری، صاحب وجد و حال شخص تھے، تمام علوم و فنون میں کامل مہارت رکھتے تھے۔ ۱۴ / محرم ۱۰۲۴ھ / ۱۶۱۵ء (۱) میں انتقال ہوا۔ ان کے ایک عزیز نے ’’شمع ارشاد حق‘‘ سے تاریخ انتقال نکالی ہے۔ مولف کتاب (مولوی رحمان علی) نے کتاب کی تالیف کے وقت (۲) اس کو نظم کر دیا ہے۔ قطعہ تاریخ انتقال عبدالکریم انصاری از:مولوی رحمان علی مؤلّف ...

مغلطائی محدّث

مغلطائی بن قلیج ترکی مصری[1]: ۶۸۹؁ھ میں پیدا ہوئے۔علاؤ الدین لقب تھا اپنے۔ زمانہ کے امام حدیث اور اس کے فنون میں حافظ،عارف اور علم فقہ وانساب وغیرہ میں علامہ زمانہ،محقق،مدقق صاحب تصانیف کثیرہ تھے چنانچہ ایک سو کتاب سے زیادہ آپ نے تصنیف فرمائیں جن میں سے تلویح شرح صحیح بخاری اور شرح ابن ماجہ مشہور و معروف ہیں۔وفات آپ کی ماہ شعبان ۷۶۲؁ھ میں ہوئی۔آپ کی تاریخ ولادت’’نکتہ پرداز‘‘ اور تاریخ وفات’’متبوع مدقق‘&ls...