متفرق  

شیخ ابوالخیر تیناتی الاقطع

  آپ کا اسم گرامی جواد تھا، تینات نزدِ مصر آپ کا گاؤں تھا، آپ کا ایک ہاتھ کٹ گیا تھا ایک ہاتھ سے زنبیل بُنا کرتے تھے، اور اس کی مزدوری سے گزر اوقات کرتے تھے کسی دیکھنے والے کو محسوس تک نہ ہوتا کہ آپ ایک ہاتھ سے زنبیل بنتے ہیں آپ کو شیروں سے بہت محبت تھی، جنگل میں نکل جاتے تو شیر آپ کے ارد گرد آکر آرام کرتے۔ صاحب نفحات الانس نے آپ کے ہاتھ کٹنے کا واقعہ لکھا ہے کہ آپ نے ایک بار اپنے اللہ سے عہد کرلیا کہ میں زمین سے کوئی بھی چیز ہاتھ بڑحا کر ...

شیخ ابراہیم مولیٰ صوفی الرقی قدس سرہ

  آپ کی کنیت ابو محمد اسحاق تھی، قدما مشائخ میں شمار ہوتے ہیں، جامع علوم شریعت و طریقت اور حقیقت ہے ورع و تقویٰ میں اپنی مثال نہ رکھتے تھے، شیخ سلیم مغربی کے مرید تھے، ابو عبد خفیف اور ابراہیم قصار رحمۃ اللہ علیہما سے صحبت رکھتے تھے آپ فرمایا کرتے میں نے ابتدائی کار میں شیخ مسلم مغربی کی ملاقات کا ارادہ کیا تو دور دراز سفر کرکے ایک مسجد  میں پہنچا، شیخ مسلم اس مسجد  میں قیام پذیر تھے، اس وقت آپ امامت کرا رہے تھے  آپ نے سورہ ال...

شیخ جعفر خدّدا قدس سرہ

  کنیت ابو محمد تھی، حضرت شبلی کے مرید تھے، سیّد الطائفہ حضرت جنید بغدادی اور حضرت شبلی آپ کا بڑا احترام کرتے تھے۔ اور برسر مجلس آپ کے کمالات کی تعریف فرماتے، جعفر خدّا قربت کی وجہ سے ہماری نسبت اللہ کے قریب ہے، شیخ بندر ابن فرمایا کرتے تھے کہ شیخ جعفر خدّا سے بڑھ کر میں نے صاحبِ حال کوئی نہیں دیکھا، حقیقت یہ ہے کہ وہ حضرت شبلی سے بھی زیادہ بزرگ تھے۔ شیخ جعفر قطب دین مرد خدا ناصر آمد سال ترحیلش بدال ۳۴۱ھ   رفت مثل گنج چوں در زید...

شیخ بو علی مستونی قدس سرہ

  آپ کا نام حسن ابن علی بن موسیٰ تھا، آپ شیخ ابو علی کاتب اور ابویعقوب موسیٰ رحمۃ اللہ علیہما کے مرید تھے مصر سے دس میل کے فاصلہ پر ایک گاؤں مستوفی ہے آپ اس میں رہتے، آپ فرماتے ہیں میں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا، آپ نے فرمایا: علی تم درویشوں سے محبت رکھتے ہو، انہی کی صحبت کی دولت پاتے ہو میں نے عرض کی یا رسول اللہ ایسا ہی ہے آپ نے فرمایا کیا تم چاہتے  ہو کہ میں تمہیں درویشوں کا وکیل بنادوں تاکہ تم ان کی مشک...

میر محمد یوسف قادری

  آپ خواجہ نازک کے خلف الصدق تھے، ظاہری اور باطنی کمالات سے مرصع تھے، اپنے والد بزرگوار کی وفات کے بعد مسند ارشاد پر جلوہ فرما ہوئے، کچھ عرصہ تک مخلوق خدا کی ہدایت میں مصروف رہے، جذب و استغراق اور مدہوشی ہر وقت غالب رہتی، ایک وقت آیا کہ مکمل طور پر مجذوب حق ہوگئے آپ نہم ماہ محرم الحرام ۱۰۲۷ھ میں فوت ہوئے۔ چوں محمدعلی ولی عالیسالِ تاریخ رحلتش سرور   شد بجنت بفضل ربانیشد ندا تاج شاہ نورانی۱۰۲۷ھ (حدائق الاصفیاء)...

سیّد یوسف حسینی

سید یوسف بن جمال حسینی: عالمِ فاضل،جامع منقول و معقول،فقیہ، اصولی اور مولانا جلال الدین رومی کے شاگردوں میں سے تھے۔آپ کے آباء واجداد مشہد سے آکر ملتان میں متوطن ہوئے تھے اور آپ ہذات خود سلطان فیروز کے عہد میں سپا ہیانہ لباس میں ملتان سے دہلی میں آئے۔سلطان نے آپ کی فضیلت و علمیت کو مشاہدہ کر کے آپ کو اس مدرسہ میں مدرس مقرر کیا جو حوض خاص پر تعمیر کرایا اور نیز اپنا مقبرہ وہاں بنوایا تھا،جہاں آپ کئی سال تک مسند درس و افادت پر متمکن رہ کر عوام و خوا...

علی سیرافی

علی سیرافی: علاء الدین لقب تھا۔عالمِ فاضل،فقیہ کامل تھے۔علم جلال الدین کرلانی صاھبِ کفایہ حاشیہ ہدایہ تلمیذ حسن بن علی سغناقی صاحبِ نہایہ اور عبدالعزیز بخاری صاحب کشف سے حاصل کیا اور آپ سے سراج الدین عمر قاری الہدایہ استاد بن ہمام نے ہدایہ پڑھا اور ۷۹۰؁ھ میں وفات پائی۔سیرافی سیراف کی طرف منسوب ہے جو بلادِفارس میں ایک شہر حد کرمان سے ملا ہوا ہے۔ حدائق الحنفیہ...

ابراہیم بن محمد حلبی

ابراہیم بن محمد بن عمر بن احمد بن ہبۃ اللہ عقیلی حلبی المعورف بہ ابنِ عدیم: ماہ ذی الحجہ۱ ۷۱؁ھ میں پیدا ہوئے،بڑے دیندار عالم فاضل تھے۔نماز ہمیشہ جماعت کے ساتھ پڑھا کرتے اور حلب کے قاضی تھے۔وفات آپ کی ماہ ذی الحجہ۷۸۷؁ھ میں ہوئی۔’’معدنِ برکات‘‘ تاریخ وفات ہے۔ حدائق الحنفیہ...

احمد بن علی دمشقی

احمد بن علی بن منصور دمشقی: ابو العباس کنیت اور شرف الدین لقب تھا۔ اپنے وقت کے امامِ فاضل اور فقیہ محدث تھے۔ولایت مصر کی قضاء آپ کو تفویض کی گئی۔آپ نے کتاب مختار کو جو فقہ میں ہے،مختصر کر کے اس کا تحریر نام رکھا اور نیز اس پر شرح لکھی مگر ابھی کامل ہوئے نہیں پائی تھی کہ آپ نے ۷۸۲؁ھ میں دمشق میں وفات پائی۔’’نور کشور‘‘تاریخ وفات ہے۔ حدائق الحنفیہ...