متفرق  

شیخ عبداللہ مقری قدس سرہ

  اس گرامی احمد بن مقری تھا، حضرت ابویوسف حسین، عبداللہ خراز مظفر کرمان شاہی سے صحبت رکھتے تھے حضرت رویم، حریری اور حضرت ابن عطا سے فیض حاصل کیا والد محترم سے پچاس ہزار کا ورثہ پایا تھا، تمام ورثہ فقرا اور مساکین میں تقسیم کردیا حرم پاک میں مجاور بن گئے، آپ ۳۶۶ھ میں فوت ہوئے ایک تذکرہ نگار نے ۳۶۸ھ بھی لکھا ہے۔ شیخ عبداللہ پیر دستگیر میر حسن آمد وصالِ پاک او ۳۶۸ھ   شد چو از دنیا بفردوس بریں عارف زاہد دگر کردم یقین ۳۶۸ھ (خزینۃ...

شیخ ابوبکر مقید قدس سرہ

  آپ کا اسم گرامی محمد بن احمد بن ابراہیم تھا، جر جر آباد کے رہنے والے تھے کا ملیں مشائخ اور اساتذہ میں سے تھے  ظاہری اور باطنی علوم کے جامع تھے۔ سید الطائفہ حضرت جنید بغدادی کے مصاحب تھے، ابویوسف حسین سے صحبت رکھتے تھے بڑی لمبی عمر پائی تھی،مستقیم الحال اور صاحب حال بزرگ تھے بڑی تصانیف یادگار چھوڑیں۔ سفینہ الاولیاء کے مولف نے آپ کی وفات ۳۶۵ھ لکھی ہے۔ نفحات الانس اور تذکرہ العاشقین نے ۳۶۴ھ سالِ وفات لکھا ہے۔ حضرت ابوبکر چوں از دارِ ...

شیخ سلیمان ابن احمد طبرانی قدس سرہ

  آپ اپنے وقت کے فقیہِ محدث اور مفسر بے مثال تھے معجم کبیر، معجم صغیر، معجم اوسط اور دلائل النبوت آپ ہی کی تصانیف ہیں، احادیث کی ان کتابوں میں آپ نے ایک ہزار اساتذہ حدیث سے احادیث جمع کیں اور روایت کی ہیں آپ ۳۱۰ھ میں فوت ہوئے۔ سلیمان ابن احمد شیخ دین پیر وصالش طرفہ مہدی الکریم است ۳۶۰ھ   کہ علم از ذات پاک او ہویدا سلیمان بندہ حق نیز پیدا ۳۶۰ھ (خزینۃ الاصفیاء)...

شیخ ابوبکر دقی قدس سرہ

  آپ کا اس گرامی محمد بن داؤد دمشقی تھا ، دنیور کے رہنے والے تھے، مگر شام میں سکونت اختیار کرلی آپ حضرت شیخ دقاق کبیر کے مرید تھے، حضرت ابوبکر مصری اور سید الطائفہ جنید بغدادی کی مجالس میں شرفِ صحبت حاصل کرتے تھے، حضرت ابن جلا نے آپ سے روحانی نسبت قائم کی اور آپ کی مجلس میں مشائخ کا مجمع ہوتا۔ ایک بار آپ ایک وادی سے گزر رہے تھے کہ آپ کے دل میں خیال آیا  اے اللہ مجھے اپنے  اسرار میں سے کسی راز سے آگاہ فرما، اسی وقت نور کا ایک شعلہ ن...

شیخ عبدالملک بن علی بن عبداللہ بن عمرو گارزونی قدس سرہ

  آپ کا اسم گرامی ابو عمر واصل تھا آپ گارذدن فارس میں سے تھے، وقت کے مستجاب الدعوات تھے، آپ جو کچھ مانگتے پالیتے تذکرۃ الاولیاء میں لکھا ہے کہ آپ ابدالوں میں سے تھے، اور آپ کی صحبت بھی ابدالوں سے رہتی، آپ ۳۵۸ھ بروز  سہ شنبہ ۲۶ ماہ ذوالحجہ کو واصل بحق ہوئے۔ شہِ عبدالملک شیخ معظم رقم شد صدر دین تاریخ وصلش ۳۵۸ھ   مکمل راہنمائے جملہ عالم عیاں شد ہم ز محبوب مکرم ۳۵۸ھ (خزینۃ الاصفیاء)...

شیخ ابوالحسن پوشنجی صوفی قدس سرہ

  آپ کا اسم گرامی علی بن احمد بن سہیل تھا، پوشنج کے رہنے والے تھے تذکرہ نگاروں نے آپ کے گاؤں کا نام پوشنگ بھی لکھا ہے، اور قوشنج بھی، یہ گاؤں ہرات کے نواح میں واقع تھا، آپ خراساں کے جواں مرد مشائخ میں سے تھے، حضرات ابوالعباس عطاء شیخ حریری طاہر مقدسی اور ابو عمرو دمشقی رحمۃ اللہ علیہم کے صحبت یافتہ تھے، آپ نے بہت سے سفر کیے، عراق میں عرصہ تک قیام فرما رہے، سفر عراق سے واپس آئے تو لوگوں نے آپ کو زندیق کہہ کر پکارنا شروع کردیا، وہاں سے آپ نیشا...

شیخ جعفر بن نصیر خلدی

  آپ کی کنیت ابو محمد تھی، اور بغداد کے رہنے والے تھے، خلد محلہ میں قیام پذیر ہونے کی وجہ سے خلدی کہلاتے تھے، آپ ریشم کے کپڑے بُنا کرتے تھے، آپ سیّد الطائفہ جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد تھے، حضرت ابراہیم خواص، ابوالحسن نوری، شیخ دردیم اور سمنون رحمۃ اللہ علیہم سے مجالس رکھتے تھے، آپ فرمایا کرتے تھے کہ میں نے دو ہزار مشائخ کی خدمت کی ہے اور چھپن بار حج بیت اللہ کیا۔ آپ کا ایک مرید تھا حمزہ نامی، ایک رات حمزہ نے حضرت شیخ سے گھا جانے ک...

شیخ ابوعمر زجاجی

  آپ کا اسم گرامی ابراہیم تھا نیشاپور کے رہنے والے تھے، سید الطائفہ جنید اور ابوعثمان صیری اور حضرت ابو ابراہیم خواص کے ہم صحبت تھے، چالیس سال تک  مکہ مکرمہ کی مجاور ی کی تھی ازرۂ ادب آپ نے حرم کی سر زمین میں پیشاب نہ کیا، کئی میل دور وادی میں نکل جاتے ساٹھ حج ادا کیے تھے فرمایا کرتے تھے تیس سال تک میں نے اپنے پیرو مرشد جناب جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کا بول و بزار اٹھایا ہے اور اس خدمت کے لیے مجھے فخر و مسرت ہے۔ ایک بار حج کے موسم می...