متفرق  

سیّدناعبیدہ رضی اللہ عنہ

ابن صیفی جہنی ہیں بعض نے کہاہے کہ جعفی ہیں۔حمادبن عیسیٰ جہنی نے روایت کی ہے کہ مجھ سے میرے والد نے اپنے والدسے انھوں نے اپنے داداعبیدہ بن صیفی سےنقل کرکے بیان کیاکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوکرعرض کیاکہ یانبی اللہ میرے اولاد کے واسطے اللہ سے دعا کیجیے آپ نے دعافرمائی اورفرمایااے عبیدہ تم لوگوں پر جب کوئی تنگی پیش آئے گی اللہ تعالیٰ اس کو دور کردے گااورحماد بن عیسیٰ سے روایت کی ہے کہ عبیدہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ ...

سیّدناعبیدہ ابن خالد رضی اللہ عنہ

 بعض لوگوں نے ان کو ابن خلف حنظلی بیان کیاہے یعنی حنظلہ بن مالک بن زید مناہ بن تمیم کے اولادسےاوربعض نے ان کو محاربی کہاہے اوربعض نے ان کو ابوشعثاء یعنی اشعث بن سلیم کی پھوپھی کا چچابیان کیاہے ان کی حدیث نے اپنی پھوپھی سے انھوں نے عبیدہ سے نقل کرکے روایت کی ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ اشعث نے اپنی قوم کے نیک آدمی سے انھوں نے اپنی پھوپھی سے انھوں نے اپنے چچاعبیدبن خالدسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایاکہ تم اپن...