سیّدناعبید رضی اللہ عنہ
ابن صخر بن لوذان انصاری ہیں ۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ کے ساتھ جن لوگوں کویمن بھیجاتھاان میں یہ بھی تھے۔سیف بن عمرتیمی نے سہل بن یوسف بن سہل انصاری سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے عبیدبن صخر بن لوذان انصاری سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کے تمام عاملوں کوحکم دیا کہ تم لوگ قرآن کادورباہم کرتے رہو اور نیک نصیحت کی پیروی کرو کیوں کہ نیک نصیحت لوگوں کو نیک کام کرنے کی رغبت دلاتی ہے اور تم اللہ کی ...