پسندیدہ شخصیات  

ابنِ ابی شیخ المحاربی رضی اللہ عنہ

ابنِ ابی شیخ المحاربی رضی اللہ عنہ،کوفی شمارہوتےہیں،ان سے عاصم بن بجیرنےروایت کی،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں تشریف لےگئے،فرمایا،اے ابومحارب!خداتمھیں اپنی نصرت سےنوازے،تم مجھےکسی عورت کادوہاہوادودھ نہ پلانا،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

ابنِ عدس معافری رضی اللہ عنہ

ابنِ عدس معافری رضی اللہ عنہ ابن عدس معافری رضی اللہ عنہ،انہیں صحبت حاصل ہوئی،ان کی حدیث مرسل ہے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس کی تین لڑکیاں ہوں،وہ انہیں کھلائےپلائےاوران کی تربیت کرے،وہ ادائے زکات اورشرکتِ جہادسےمستثنیٰ ہوگا،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ...

ابنِ عفیف رضی اللہ عنہ

ابن عفیف رضی اللہ عنہ،حضورکازمانہ پایا،مگرسماع نصیب نہ ہوا،جعفربن یرفان نے ثابت بن حجاج سے،انہوں نے ابنِ عفیف سےروایت کی کہ انہوں نے حضرت ابوبکرکورسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدلوگوں سےبیعت لیتےدیکھااورتھوڑی دیران کے پاس کھڑارہا،میں ان دنوں بالغ ہوچکا تھا،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔ ...

ابن عجلان رحمتہ اللہ علیہ

ابن عجلان نےسہیل سے،انہوں نےعطاء بن یزیدسے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،حضور نےفرمایا،جس شخص نےہرنمازکےبعد۳۳مرتبہ سبحان اللہ،۳۳مرتبہ الحمداللہ اور۳۳باراللہ اکبر پڑھااوربعض میں لاالہ وحدہ لاشریک پڑھا،اسےمعاف کردیاگیا،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

ابنِ عمِ حارث رضی اللہ عنہ

ابنِ عمِ حارث،حارث بن سعیدبن یزیدازدی کے ترجمے میں ان کاذکرگزرچکاہے،یزیدبن ابوحبیب نے سعیدبن یزید ازدی سے،انہوں نے اپنے ابنِ عم سےروایت کی کہ میں نے حضورِاکرم سےگزارش کی،یارسول اللہ!مجھے کوئی نصیحت فرمائیے،فرمایا،تواللہ سے اس طرح حیاکرجس طرح تو اپنی قوم کےبزرگ سےحیاکرتاہے،ابوموسیٰ نےذکرکیاہے۔ ...

ابن عمِ سبرہ بن معبدالجہنی رضی اللہ عنہ

ابن عمِ سبرہ بن معبدالجہنی،ان کاذکراربیع بن سبرہ کی حدیث میں جوانہوں نے اپنے والد سے،دربارہء متعہ روایت کی ہے،گذرچکاہے،کہ ان کاعمِ زادان کے ساتھ تھا،وہ جوان ترتھےاور ان کے عمِ زادکی چادربہترتھی،ابوموسیٰ نے ان کاذکرکیاہے۔ ...

ابنِ بجیرشامی رضی اللہ عنہ

ابن بجیرشامی رضی اللہ عنہ،ان سےجبیربن نفیرنےروایت کی،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ تاابن ابی عاصم محمدبن مصفی سے،انہوں نےبقیہ بن ولیدسے،انہوں نے سعیدبن سنان سے،انہوں نے ابوالزاہریہ،انہوں نے جبیر بن نفیرسے،انہوں نے ابن بجیرسے،(جوحضورصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے)روایت کی کہ ایک بارحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھوک کی شدت کی وجہ سے پیٹ پر پتھرباندھ لیے،فرمایا،بہت سے لوگ جودُنیامیں کھاتے پیتے ہیں اورعیش کرتے ہیں قیامت کے دن ب...

ابنِ غتام رضی اللہ عنہ

ابنِ غتام رضی اللہ عنہ،بخاری نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ابوالفرج نےاذناً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نےیعقوب بن حمیدسے،انہوں نے اسماعیل بن ابواویس سے،انہوں نے سلیمان بن بلال سے،انہوں نےعبداللہ بن عتبہ سے،انہوں نے ابن غتام سےروایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جوشخص صبح اٹھ کریہ دُعاپڑھے، الّٰھمّ مااصبح بی من نعمتہ اوباحدمن خلقک فمنک وحدک لاشریک لک فلک الحمدولک الشکر ،اس دن کاشکراداہوجات...