شمس العلماء مولانا سید ابو سعید رحمانی
شمس العلماء مولانا سید ابو سعید رحمانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا سید ابو سعید رحمانی۔لقب: شمس العلماء،بدر الصلحاء۔ سلسلہ ٔ نسب: آپ کا خاندانی تعلق ساداتِ کرام کے عظیم خاندان سے ہے۔آپ کاوطن ’’قصبہ ایرایاں‘‘ ضلع فتح پور(انڈیا) ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت کی تاریخ وسن کسی کتاب میں نہیں ملا۔قیاس یہی کہتا ہے کہ تیرہویں صدی کے وسط یا اس کے قریب قریب ہوئی ہوگی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم ا...