مولانا مفتی محمد حسین ٹھٹوی
ٹھٹھہ کے صدیقی خاندان کے چشم و چراغ ، علم و عمل کے روشن ستارے ، نامور خطیب حضرت مولانا حافظ مفتی محمد حسین بن مولانا حافظ پیر محمد صدیقی ۱۳۱۷ھ میں ٹھٹھہ ( سندھ ) میں تو لد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: مفتی محمد حسین نے اپنے والد ماجد حافظ پیر محمد صدیقی کے پاس قرآن پاک ناظرہ کی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد حفظ کی دولت سے سر فراز ہوئے۔ فارسی و عربی کی تعلیم کیلئے استاد العلماء فخر اہل سنت حضرت علامہ عبدالکریم درس مہتمم مدرسہ درسیہ کراچی کی خدمات حا...