حضرت شیخ یحییٰ گجراتی
حضرت شیخ یحییٰ گجراتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ خاندانِ چشت میں بڑے بابرکت اور باعظمت بزرگ تھے آپ کے آباؤ اجداد کا سلسلہ قطب المشائخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی رحمۃ اللہ سے ملتا تھا زہد و ریاضت میں بڑی کوشش کرتے کئی بار حج کی سعادت سے مشرف ہوئے آخر کار حضور نبی کریمﷺ کے حکم پر مدینہ پاک میں سکونت اختیار کرلی حرمین الشریفین کے مشائخ اور علماء نے آپ کی مشیخیت کا اعتراف کرلیا اگرچہ سارے عرب میں خواجہ فضیل بن ایاز رحمۃ اللہ علیہ ۔ سلطان ابراہیم ادھم ...