پسندیدہ شخصیات  

میاں امام شاہ حکیمی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ کا نام امام بخش المعروف امام شاہ تھا۔آپ میاں اکابرشاہ بن میاں غلام رسول حکیمی رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے بیٹے تھے۔بیعت وخلافت شیخ پُھلّے شاہ بن شیخ فتح الدین سلیمانی رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے رکھتےتھے۔ اولاد آپ کے ایک ہی فرزند میاں شمس الدین تھے۔ ؎          میاں شمس الدین کے دو بیٹے تھے۔میاں محمد الدین ۔میاں کرم الٰہی۔ ؎         میاں محمدالدین اتوار یکم&nb...

میاں امام شاہ زمانی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ کانام امام بخش المعروف امام شاہ تھا۔آپ میاں نورشاہ  بن میاں محمد زمان رحمتہ اللہ علیہ بھڑیوالہ کے دوسرے فرزندتھے۔ تاریخ ولادت آپ کی ولادت ۱۲۰۴ھ؁ میں ہوئی۔ تربیت وبیعت بچپن سے آپ کا چہرہ پرآثاررشدوہدایت درخشاں تھے۔اپنے دادا میاں محمد زمان بن میاں عبدالرحیم کے آغوش میں پرورش پائی۔وفات کے وقت انہوں نے بیعت کیااور آپ کوسینہ پر لٹاکرفیض روحانی سے مالامال کردیا۔ کثرتِ فیض جس وقت آپ کے داداکاانتقال ہوا۔آپ کی عمرگیارہ سال تھی۔ آپ...

مولوی غلام حسین قنوجی

          مولوی غلام حسین[1]بن مولوی حسین علی بن شیخ علامہ عبد الباسط قنوجی: فقیہ فاضل،محدث کامل،مفسرِ اکمل،جامع علوم و فنون تھے۔۱۲۲۱ھ میں پیدا ہوئے۔آپ کا تاریخی نام غلام علیم ہے،علوم نقلیہ و عقلیہ شیخ عالم محمد سعادت کان فرخ آبادی مشہور متوکل سےپڑھے اور ۱۲۳۶؁ھ میں علمِ حدیث و تفسیر کو علامہ محمد ولی اللہ مفتی فرخ آبادی سے اخذ کیا اور براہ بڑدودہ حرمین شریفین کو تشریف لے گئے اور ۱۲۵۵ھ میں حج کر کے شیخ ...