حضرت فتح خاتون رحمتہ اللہ علیہا
آپ صابرہ شاکرہ مقبولانِ درگاہِ خداسے تھیں ۔حضرت پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی تیسری صاحبزادی تھیں۔والد بزرگوارکی بیعت سے مشرّف تھیں۔ اوصاف آپ طریقہ سلوک و تصوّف کی ماہر تھیں ۔دریائے وحدت کی شناور۔صاحب اخلاق حسنہ تھیں۔والد کی خدمت کوسعادت سمجھتی تھیں۔ نکاح آپ کا نکاح اپنے برادرعم زاد میاں شکرعلی بن شیخ الٰہ داد بھڑی والہ رحمتہ اللہ علیہ سے ہواتھا۔ایک شجرہ میاں محمد علی بن میاں خدا بخش صاحب زمانی بھڑیوالہ رحمتہ اللہ علیہ کے گھرمیں موج...