پسندیدہ شخصیات  

حضرت شیخ علاءالدین

آپ شیخ نورالدین اجودھنی کے فرزند ہیں جو شیخ فریدالدین گنج شکر کی اولاد میں سے تھے، آپ یکتائے زمانہ، فرشتہ صفت اور ذی اخلاق بزرگ تھے، فطری طور پر آپ مہذب اور مودب پیدا ہوئے تھے، درویشوں کے اخلاق وکملات آپ کی طبیعت میں داخل ہوگئے تھے، بردباری و کرم سخاوت و درگذر کرنے کی صفات آپ میں بدرجہ اتم موجود تھیں، تن پروری اور  نفس پرستی سے پرہیز کرتے تھے، اپنے زمانہ میں فرید ثانی کے لقب سے مشہور تھے۔ آپ کو خواجہ قطب الدین کی روحانیت سے خاص رابطہ اور تعل...

(سیدنا) حامد (رضی اللہ عنہ)

  صائدی کوفی۔ ابو الفتح ازدی نے ان کو ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ صحابی ہیں مگر ان کی کوئی حدیث نہیں نقل کی۔ انکا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے اور کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ کسی اور نے بھی ان کا ذکر کیا ہے اور ان کو قبیلہ ازد کی طرف منسوب کر دیا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حاطب (رضی اللہ عنہ)

  ابن عمرو بن عتیک بن امیہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس انصاری اوسی غزوہ بدر میں شڑیک تھے۔ ابن اسحاق نے شرکائے بدر میں ان کو ذکر نہیں کیا۔ انک ا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

حضرت شیخ خانو گوالیری

آپ اپنے وقت کے مشہور مشائخ میں سے تھے، خواجہ حسین ناگوری کے مرید تھے اور شیخ اسماعیل ابن شیخ حسین سرمست سے خرقہ حاصل کیا، حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی محبت روحانی میں غرق تھے، بڑھاپے اور کمزوری اعضاء کے سبب لوگوں کی تعظیم کے لیے کھڑے نہ ہوتے تھے، ایک مرتبہ آپ کے والد صاحب آپ کے پاس گئے ہوئے تھے تو والد صاحب نے دریافت کیا کہ آپ کسی کی تعظیم کے لیے کھڑے نہیں ہوتے اس کا کیا سبب ہے تو آپ نے جواب دیا کہ میں بوڑھا اور کمزور ہوگیا ہوں اس لیے ہر آنے جان...

(سیدنا) حاطب (رضی اللہ عنہ)

  ابن عمرو بن عبد شمس بن عبدوو بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوی۔ سہل اور سلیط اور سکران کے بھائی ہیں۔ رسول خدا ﷺ کے ارقم بن ابی الارقم کے گھر میں تشریف لے جانے سے پہلے اسلام لے آئے تھے سرزمیں حبش کی طرف دونوں ہجرتیں انھوں نے کی تھیں ایک قول کیموافق حبش کی طرف ہجرت کرنے والوں میں یہ سب سے پہلے تھے بدر میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ شریک تھے۔ موسی بن عقبہ نے اور ابن اسحاق نے اور واقدی نے ان لوگوںکے نام میں جنھوں نے حبش کی طرف ہجرت کی اور غزوہ بدر...

حضرت شیخ یوسف چریا کوٹی

مشرب شطاریہ کے درویش تھے آپ کا حلقہ ذکر عجیب و غریب تھا، دوران ذکر عشقیہ  اشعار پڑھتے تھے اور وجد میں آتے تھے بڑی شان کے بزرگ تھے، دو واسطوں کے ذریعہ شیخ عبداللہ شطر تک آپ کا سلسلہ ہے، آپ کے والد بزرگوار نے شیخ شطار سے فیض حاصل کیا تھا، اس وقت بھی آپ کی اولاد علاقہ دوآبہ کے درمیان بعض مواقعات میں موجود ہے، اللہ آپ پر رحمتیں نازل کرے۔ اخبار الاخیار...

(سیدنا) حاطب (رضی اللہ عنہ)

  ابن عبد العزی بن ابی قیس بن عبدو بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوی۔ عبداللہ بن احلج نے اپنے والد سے انھوں نے بشیر بن تیم وغیرہ سے ان کا تذکرہ نقل کیا ہے ان لوگوںنے کہا ہے کہ بنی عامر بن لوی میںسے حاطب ابن عبد العزی مولفۃ القلوب میں سے تھے۔ ابو موسی نے ان کا تذکرہ مختصر لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حاطب (رضی اللہ عنہ)

  ابن حارث بن معمر بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح جمحی۔سرزمیں حبش میں ان کی وفات ہوئی جب یہ وہاں ہجرت کر کے گئے تھے یہ وہاں جب گئے تھے تو ان کے ہمراہ ان کی بی بی فاطمہ بنت مجلل عامر یہ بھی تھیں وہیں ان سے ان کے دونوں بیٹے محمد اور حارث پیدا ہوئے۔ یہ ابو عمر کا قول ہے اور ابن مندہ نے ( اس طرح) لکھا ہے حاطب بن حارث بن معمر بن حبیب انھوںنے سرزمیں حبش کی طرف ہجرت کی تھی اور ان کے ستھ ان کی بی بی فاطمہ اور ان کے دونوں بیٹے محمد اور حارث بھی تھے ا...

(سیدنا) حاطب (رضی اللہ عنہ)

  ابن ابی بلتعہ۔ ابو بلتعہ کانام عمرو بن عمیر بن سلمہ۔ بنی خالفہ سے ہیں جو ایک شاخ ہے لخم کی۔ اور ابن ماکولا نے کہا ہے کہ (انکا نسب اس طرح ہے) حاطب بن ابی بلتعہ بن عمرو بن عمیر بن سلمہ بن صعب بن سہل بن عتیک ابن سعاد بن راشدہ بن جزیلہ بن لخم بن دی۔ بنی اسد کے حلیف ہیں۔ کنیت ان کی ابو عبداللہ ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں ابو محمد اور بعض لوگوں کا بیان ہے کہ یہ قبیلہ مذحج سے ہیں اور حلیف ہیں بنی اسد بن عبد العزی کے بعد اس کے حضرت زبیر بن عوام بن خوی...