ضیائے مشائخِ قادریہ  

حضرت مولانا یقین الدین بریلوی

حضرت مولانا یقین الدین بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مفتی دارالفتاء بریلی (تلمیذ اعلیٰ حضرت) بریلی کے باشندے، امام اہل سنت حضرت مولانا شاہ احمد رضا قدس سرہ کے تلمیذ رشید اور مرید وخلیفہ تھے، ترک تقلید وغیرہ مسائل میں شیخ طیّب مکی پرنسپل مدرسہ عالیہ رامپور کے رد میں کتاب تالیف کی، دار الافتاء رضویہ بریلی میں فتویٰ نوسی کرتے تھے، حافظ قرآن تھے، اس سے زیادہ آپ کا حال معلوم نہ ہوسکتا، ۱۱جمادی الاخریٰ ۱۳۷۰ھ میں وصال ہوا، وہیں مدفن ہیں۔...

حضرت سید قطب الدین حجروی

حضرت سید قطب الدین حجروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قطب الدین نام، قطب الانام لقب، سیّد صدر الدین بن سید عبدالرزاق ﷫ صاحبِ حجرہ کے نامور فرزندِ ارجمند تھے۔ جامع کمالاتِ ظاہری و باطنی تھے۔ علم وحلم، زہد و ورع، عبادت و ریاضت اور جُو دو سخا میں یگانۂ آفاق تھے۔ تمام عمر طلبہ و مریدین کی تہذیب و تکمیل میں گزاری۔ ایک خلقِ کثیر نے آپ کی ذاتِ گرامی سے اکتسابِ فیض کیا۔ نقل ہے ایک دفعہ آپ کے جدِّ بزرگوار سیّد عبدالرزاق بیمار ہوگئے، جب بیماری طویل ہوگئی تو آپ کے...

حضرت مولانا احسان علی مظفر پوری رحمۃ اللہ علیہ

فیض فیض پور علاقہ پوکھریرا،ضلع مظفر پور کے ساکن،مدرسہ منظر اسلام بریلی میں حضرت مولانا رحم الٰہی مظفر نگرمی،مولانا نور الحسین فاروقی رام پوری وغیرہ سے درسیات پڑھی،۴۵سال سے مدرسہ منظر اسلام میں درس دیتے ہیں،درمیان میں ایک سال کے لیے مظفر پور کے مدرسہ انوار العلوم علیمیہ میںصدر مدرس رہے،بعدہ حضرت مولانا جیلانی میں قدس سرہٗ کے اصرار پر منظر اسلام میں واپس آگئے تقریباً بیس برس سے حدیث و تفسیر کی کتابوں کا درس دیتے ہیں،تعویذ نویسی کا کام بھی خوب کرتے ...