ضیائے مشائخِ قادریہ  

حضرت سید شرف الدین عیسیٰ بن غوث الاعظم

حضرت سید شرف الدین عیسیٰ بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سید شرف الدین عیسیٰ نام، کنیت ابو عبدالرحمٰن، حضرت غوث الاعظم کے صاحبزادوں سے ہیں۔ تحصیلِ علوم اپنے والد گرامی ہی کے زیرِ سایہ کی تھی۔ حدیث و فقہ کا درس دیا کرتے تھے۔ کتاب جواہر الاسرار علمِ تصوّف کے حقائق و معارف میں آپ کی مشہور تصنیف ہے۔ کتابِ فتوح الغیب حضرت غوث الاعظم نے آپ ہی کے لیے تصنیف کی تھی۔ ۵۷۳ھ میں وفات پائی۔قطعۂ تاریخِ وفات: شیخ شرف الدین چو رفت اندر جناںکن رقم مسعود سیّد پ...

ہاشم گیلانی لاہوری

حضرت حاجی محمد ہاشم گیلانی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جلیل القدر قادری مشائخ سے ہیں۔ والد کا نام سیّد صوفی علی بن بدر الدین تھا۔ سلسلۂ نسب سیّد محمد غوث حلبی اوچی گیلانی تک منتہی ہوتا ہے۔ صاحب علم و فضل و کمال تھے۔ بارہ برس تک ملک عرب و عجم و شام کی سیاحت کی تھی۔ اِس دورانِ سیاحت میں حلب جاکر اپنے جدِ بزرگوار شمس الدین حلبی کے مزار کی زیارت سے بھی مشرف ہُوئے اور دیگر بہت سے مشائخ کی صحبت سے اخذِ فیض کیا۔ پھر لاہور آکر درس و تدریس اور ہدایتِ خل...

حضرت شاہ درگاہی قادری لاہوری

حضرت شاہ درگاہی قادری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  حضرت عبدالرزاق قادری کے مرید و خلیفہ تھے۔ انہی کے ساتھ لاہور آئے تھے۔ حضرت شیخ عبدالرزاق بڑے عالم و فاضل، عابد و زاہد اور متقی و پرہیزگار تھے ۔ حضرت شیخ عبدالرزاق سے سلسلۂ قادریہ میں تکمیل کی۔ پھر حضرت شاہ عبدالطیف چشتی صابری کی خدمت میں حاضر ہو کر سلسلۂ چشتیہ کی تکمیل کی اور خرقۂ خلافت پایا۔ نقل ہے آپ کی خانقاہ کے پاس ایک وہقان کا کنواں تھا۔ اس نے ایک دن عرض کی کہ میرے بیٹے کو پانی دانہ پھ...

ابو اسحاق قادری لاہوری

حضرت ابو اسحاق قادری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت شیخ داؤد چونی وال شیر گڑھی کے بزرگ ترین مرید اور خلیفۂ اعظم تھے۔ جامع علومِ ظاہری و باطنی تھے۔ عرفان و اِتقا میں درجۂ علیا  رکھتے تھے۔ حضرت شاہ ابوالمعالی جو شیخ داؤد کے حقیقی برادر زادہ اور مرید و خلیفہ تھے اُن سے بڑی الفت و محبت تھی۔ دونوں حضرات ایک ہی جگہ پر عبادت و ریاضت اور ذکر و فکر میں بیٹھا کرتے تھے۔ جب شیخ داؤد نے شاہ ابوالمعالی﷫ کو لاہور جاکر قیام کرنے کا حکم دیا تو آپ بھی اپن...

علامہ عبد المصطفی الازہری

شیخ الحدیث  علامہ عبدالمصطفی الازہری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: علامہ محمد عبد المصطفیٰ الازہری۔لقب: شیخ الحدیث، نائبِ صدر الشریعہ۔تخلص: ماجد۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے:  فاضلِ اجل حضرت علامہ عبدالمصطفیٰ  الازہری بن صدر الشریعہ مفتی محمدامجد علی اعظمی  (صاحبِ بہارِ شریعت) بن علامہ جمال الدین  بن مولانا خدا بخش (رحمہم اللہ) تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت  ابتداءِ ماہِ محرم الحرام 1334ھ مطابق ماہِ نومبر1...

حضرت شاہ بدر گیلانی

حضرت شاہ بدر گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی اولادِ امجاد سے تھے۔ بعہدِ اکبر لاہور تشریف لائے۔ کمالاتِ ظاہری و باطنی سے مزین تھے۔ لاہور و پنجاب کے لوگوں کی ایک کثیر جماعت آپ کے حلقۂ ارادت میں داخل ہوئی۔ ۱۰۱۸ھ میں بہ زمانۂ جہانگیر وفات پائی۔ مزار موضع ستانیان علاقہ پٹیالہ میں زیارت گاہِ خلق ہے۔ چوں بدر الدین از دنیائے فانیرقم کن فضلِ حق یا شیخِ حق سال۱۰۱۸ھسفر ور زید و شد روشن بجنتدگر سیّد ولی بدر الکرامت۱۰۱۸ھ...

سیّد سردار علی شاہ شہید مقیم شاہی ہجویری

سیّد سردار علی شاہ شہید مقیم شاہی ہجویری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جامع سیادت و شرافت تھے۔ علم و حلم، زہد و تقویٰ اور شجاعت و سخاوت میں یگانۂ آفاق تھے۔ تمام عمر ہدایت و ارشادِ خلق میں گزاری۔ ۱۲۲۸ھ میں شہادت پائی۔ یہ سانحہ اس طرح پر ہوا کہ جب رنجیت سنگھ تمام پنجاب پر قابض ہوگیا تو صاحب سنگھ بیدی جو گورو نانک کی اولاد سے تھا اور موضع اونہ میں مقیم تھا اور رنجیت سنگھ اس کی بڑی عزّت و توقیر کرتا تھا۔ اس وجہ سے وُہ اکثر و بیشتر مسلمانوں پر نار وا ظلم و ست...

حضرت میر محمد احمد صدیق

حضرت ابوالقاسم شاہ سید میر محمد احمد صدیق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ المتلخص بہ قاتل لکھنوی الاجمیری قادری حضرت مولانا سید محمد احمد صدیق شاہ بن حضرت سید میر یعقوب علی شاہ ، ۱۴ جنوری ۱۸۸۵ء کو لکھنوٗ ( بھارت ) میں تولد ہوئے۔ والدہ ماجدہ نے ہمیشہ آپ کو باوضو ہو کر دودھ پلایا۔ عالم کم سنی میں بچوں میں کھیل کود کے دوران اکثر آپ پر سکوت طاری ہو جاتا اور آپ عالم تفکر کی گہرائیوں میں ڈوب جاتے ۔ کافر دیر تک دنیا و مافیہا سے بے خبر رہتے ۔ آپ کا نام محمد ...

علامہ رحم الہی منگلوری

مولانا رحم الٰہی منگلوری رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی مولانا رحم الٰہی منگلوری تھا۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے مدرسہ عالیہ رامپور میں درس ِ نظامیہ کی تحصیل کی۔مولانا عبد العزیز امیٹھوی سے خصوصی تلمذ تھا۔ خلافت: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے خلافت واجازت اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کی۔ سیرت وخصائص: مولانا رحم الٰہی منگلوری علیہ الرحمۃ مایہ ناز عالم، بلند پایہ مفتی، پیکر علم وعمل،زاہد وعا...