حضرت حاجی مصطفیٰ سرہندی
حضرت حاجی مصطفیٰ سرہندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت شیخ محمد میاں میر بالا پیر کے نامور مرید و خلیفہ تھے۔ زاہد و عابد تھے۔ آپ پر اکثر و بیشتر حالتِ جذب و سکر طاری رہتی تھی۔نقل ہے: آپ ایک دفعہ امامِ جماعت ہوئے۔ حالت ِ رکوع میں ایسے استغراق میں گئے کہ دیر تک سر اٹھایا۔ مقتدیوں نے جب یہ حالت دیکھی تو اپنی اپنی نماز ادا کی۔ آپ اس حالت میں سات روز تک مستغرق رہے۔ ۱۴؍ ماہِ صفر بروز چہار شنبہ ۱۰۲۹ھ میں اللہ کو پیارے ہوئے۔ مصطفیٰ متقی امجد پیر ...