ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )نحوبہ( رضی اللہ عنہا)

نحوبہ،عبدالغنی بن سعید حافظ کا بیان ہے کہ ان کا ذکر زائدہ کی حدیث میں عاصم سے،انہوں نے ابووائل سے ،انہوں نے مسروق سے،انہوں نے عائشہ سے بیان کیا ہے کہ جب حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مرض شدید ہوگیا،تو ایک دن آپ نے مرض میں کچھ کمی محسوس کی اور بریرہ اور نحوبہ کی مدد سے باہر نکلے،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )قفیرہ( رضی اللہ عنہا)

قفیرہ اور ایک روایت میں ملیکہ ہلالیہ مذکور ہے،عبداللہ بن ابی حدردکی زوجہ تھیں،ان سے صرف عبدالرحمٰن اعرج نے روایت کی ہے،مسلم نے کتاب الافراد میں ان کا ذکر کیا ہے،نیز ابوعلی غسانی نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )قہطم( رضی اللہ عنہا)

قہطم دختر علقمہ بن عبداللہ بن ابوقیس جو سلیط بن عمربن عبدشمس بن عبدودبن نضر بن مالک بن حسل بن عامربن لوئی کی بیوی تھیں،دونوں میاں بیوی نے حبشہ کو ہجرت کی اور پھر دونوں نے اکٹھے ہی کشتی میں مدینے کو ہجرت کی،یہ ابن اسحاق کا قول ہے،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )قریبہ( رضی اللہ عنہا)

قریبہ دختر حارث عتواریہ،یہ ان خواتین میں تھیں،جو حضورِاکرم سے بیعت کرنے کو اس وقت گئیں جب آپ نے ابطح میں خیمہ لگایاہواتھا،آپ نے خواتین سے عہد لیا،کہ وہ شرک نہیں کریں گی،خواتین نے بیعت کے لئے ہاتھ بڑھائے،تو فرمایا میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا،پھر ہماری مغفرت کی دعافرمائی،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )مریم( رضی اللہ عنہا)

مریم مغالبہ جو ثابت بن قیس بن شماس کی زوجہ تھیں،یونس بن بکیر نے ابنِ اسحاق سے انہوں نے عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامت سے ،انہوں نے ربیع دختر معوذ سے روایت کی،کہ انہوں نے اپنے خاوند سے خلع کرلیا،چنانچہ حضرت عثمان نے انہیں حکم دیا،کہ وہ ایک حیض سے اپنے رحم کوصاف کرلے حضرت عثمان نے یہ حکم حضور ِ اکرم کے اس حکم سے اخذکیا،جو آپ نے مریم مغالبہ کواس وقت دیاتھاجب مریم نے اپنے خاوند کو فدیہ دے کر علیحدگی اختیار کرلی تھی،ابونعیم اور ابو موسی...