(سیّدہ )ام بردہ( رضی اللہ عنہا)
ام بردہ دختر منذر بن زید بن لبید بن خراش بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار انصار یہ نجاریہ،جب حضورِ اکرم کے صاحبزادے جناب ابراہیم حضرت ماریہ قبطیہ کے بطن سے پیدا ہوئے،تو آپ نے بہ غرض رضاعت بچے کو ام بردہ کے سپرد کردیا،اور جب تک و ہ زند ہ رہے ام بردہ دُودھ پلاتی رہیں، بقولِ ابو عمر ان کے شوہر کان براء بن اوس تھا۔ ابوموسیٰ نے ابوالقاسم بن اسماعیل بن محمد بن فضل سے روایت کی،کہ حضور نبی کریم کے صاحبزادے ابراہیم آٹھویں سالِ ہجری کے آ...