مضامین  

تاج الشریعہ کی عوام میں مقبولیت

قارئین کرام! اس دنیائے ہست و بود میں موت و زیست کا سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے جاری و ساری ہے، اب تک نہ جانے کتنے لوگ پیدا ہوئے اور نہ جانے کتنےموت کی آغوش میں چلے گئے تاریخ میں ان کا تذکرہ نہیں ہے۔ لیکن کچھ ایسے لوگ بھی پیدا ہوئے کہ ان کے نام تاریخ کے اوراق میں آسمان کے ستاروں کی طرح چمک دمک رہے ہیں۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ کون لوگ ہیں جنہیں تاریخ کے اوراق میں جگہ ملتی ہے۔ اور دنیا انہیں کبھی فراموش نہیں کرپاتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں ف...

محفل انجم میں اختر دوسرا ملتا نہیں

نعتیہ شاعری ایک ایسا مشکل میدان ہے جس میں شہسواری کے لیے بڑے شعور اور پاکیزہ فکر کی ضرورت ہے، فکر کی پاکیزگی سے میری مراد سرور کائنات، فخر موجودات کا عشق ہے جو کہ وجہ کامرانی دارین ہے کہ اگرعشق رسو سے فکر و نظر روشن نہ ہو تو شاعر جادۂ فلاح سے ہٹ کر گمراہی کے قعر عمیق میں جا گرے گا اور شعور سے میری مراد علم دین ہے کہ جب تک علم دین نہ ہو نعتیہ شاعری کا اہتمام نہیں کرسکتا، ایک لکھنوی شاعر نے اس بات کو نہایت سلیقہ مندی اور بڑی صداقت کے ساتھ کہا۔ &rs...

جانشین حضور مفتی اعظم ہند کا وصال پر ملال

کیا کہوں میں ہائے کیا جاتا رہا سنیوں کا مقتدا جاتا رہا حضرات چند جملے بطور خراج عقیدت عالم اسلام کی اس عظیم المرتبت اور صاحب کشف و کرامت شخصیت کی مقدس بارگاہ میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں جس کو دنیا بڑے بڑے القاب و آداب سے یاد کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ یعنی تاج الشریعہ۔ تاج الاسلام۔ شیخ الشیوخ۔ شیخ الاسلام والمسلمین فقیہ اعظم۔ قاضی القضاۃ فی الہند۔ جانشین حضور مفتی اعظم ہند فخر ازہر۔ جیسے القاب سے عوام و خواص آپ کو یاد کرتے ہیں۔ مول...

حضور تاج الشریعہ بحیثیت استاذ کامل

استاذ العلماء، قاضی القضاۃ فی الہند جانشین حضور مفتی اعظم اہند، نادر روز گار عبقری شخصیتوں میں سے ایک ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے بے شمار خوبیاں اور محاسنؔ و کمالات سے نوازا، اعلیٰ حسب و نسب، خاندانی رعب و دبدبہ، دین حق پر استقامت، فیوض و برکات و کرامات، پاکیزہ سیرت و اخلاق، درس و تدریس، بحث و تحقیق کی اعلیٰ بصیرت، لا جواب علمی استحضار و خدا داد فنی صلاحیت، فصاحت بیان و بلاغت لسان پر زبردست قدرت، فقہ افتاء میں بے مثال مہارت و حذاقت جیسے اوصاف حمیدہ ...

تاج الشریعہ ایک ہمہ جہت شخصیت

عصر حاضر میں حضرت تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کی ذات ہر لحاظ سے منفرد اور یگانۂ روز گار اور عبقری نظر آتی ہے۔ وہ اپنے معاصرین میں ایسے چمکتے ہوئے نظر آتے ہیں جیسے ستاروں کے درمیان چاند چمکتا ہے۔ قطب عالم سیدی سرکار مفتی اعظم ہند اور حضرت جیلانی میاں کی آغوش تربیت میں پروان چڑھ کر آپ کی شخصیت میں ایسا نکھار پیدا ہو کہ آپ کی زندگی مفتی اعظم کی زندگی کا آئینہ بن گئی۔ آپ کی زندگی کو دیکھنے والا کوئی دشمن اور حاسد بھی یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ آپ کا کوئی قدم...

فکر و فن کے آسماں تھے حضرت اختر رضا

مجدد اعظم اعلیٰ حضرت امام احمد رضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گلستان و چمن کے گل برگ نا قابل فراموش ہیں کہ جو اللہ و رسول کے فضل و کرم سے اہل سنت و جماعت کے سروں پر ابر کرم بن کر چھائے رہتے ہیں کیونکہ ان کی رگوں میں حضور انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اس عاشق صادق کا خون دوڑ رہا ہے کہ جماعت اہل سنت جس کے عظیم احسانات و جلیل خدمات سے زندہ و جاوید بنی ہوئی ہے۔ اسی گلستان مقدس سے برابر ہمیں ایسی شخصیات والا صفات کی علمی و روحانی قیادت نصیب ہوتی رہی ہ...

افریقہ میں یاد تاج الشریعہ

دیکھنے والوں جی بھر کے دیکھو ہمیں پھر نہ کہنا کہ اختر میاں چل دئیے مؤرخہ ۲۰؍ جولائی ۲۰۱۸؁ ء بروز جمعہ شام کے وقت جیسے ہی یہ خبر جانکاہ پردۂ سماعت سے ٹکرائی کہ وارث علوم اعلیٰ حضرت، نبیرۂ حجۃ الاسلام، شہزادۂ مفسر اعظم ہند پیشوائے اہل سنت قاضی القضاۃ فی الہند حضرت علامہ مفتی اختر رضا خاں بریلوی نے داعی اجل کو لبیک کہا تقریباً ہر سنی صحیح العقیدہ شخص اور آپ کے مریدین و متوسلین اپنی اپنی جگہ پر کچھ لمحوں کےلیے حامد و ساکت رہ گئے اور پھر ساؤتھ افر...