سہرا
بتقریب شادی خانہ آبادی برادر عزیز مولوی منان رضاخان سلمہٗ الحمد للجواد الوھاب المراد حمد ہے اس جواد کو بخشندۂ مراد کو منان یا عمادی شکرا علی الرشاد منان اے مرے عماد شکر ہدایت و رشاد وعلی ذہ الیادی فینا علی التمادی شکر ہے نعمتوں کا بھی دائم جو ہم پہ ہیں تری ثم الصلوٰۃ علی خیر الوریٰ العادی تسلیم اس حبیب(ﷺ)پر سب سے جو اچھا رہبر والآل معتمدی واصحاب اسیادی ا...