ذوق طلب
گر ہمیں ذوقِ طلب سا رہنما ملتا نہیں راستہ ملتا نہیں اور مدعا ملتا نہیں جھک کے مہر و ماہ گویا دے رہے ہیں یہ صدا دوسرا میں کوئی تم سا دُوسرا ملتا نہیں اِبْتَغُوْا فرما کے گویا رب نے یہ فرمادیا بے وسیلہ نجدیو! ہر گز خدا ملتا نہیں ان سے امید وفا اے دل محض بیکار ہے اہل دنیا سے محبت کا صلہ ملتا نہیں کس نے تجھ سے کہہ دیا دل بے غرض آتے ہیں وہ بے غرض نادان کوئی بے وفا ملتا نہیں دیکھتے ہی دیکھتے سب اپنے ب...