ضیائی آرٹیکل  

جانشین حضور مفتی اعظم ہند کا وصال پر ملال

کیا کہوں میں ہائے کیا جاتا رہا سنیوں کا مقتدا جاتا رہا حضرات چند جملے بطور خراج عقیدت عالم اسلام کی اس عظیم المرتبت اور صاحب کشف و کرامت شخصیت کی مقدس بارگاہ میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں جس کو دنیا بڑے بڑے القاب و آداب سے یاد کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ یعنی تاج الشریعہ۔ تاج الاسلام۔ شیخ الشیوخ۔ شیخ الاسلام والمسلمین فقیہ اعظم۔ قاضی القضاۃ فی الہند۔ جانشین حضور مفتی اعظم ہند فخر ازہر۔ جیسے القاب سے عوام و خواص آپ کو یاد کرتے ہیں۔ مول...

محفل انجم میں اختر دوسرا ملتا نہیں

نعتیہ شاعری ایک ایسا مشکل میدان ہے جس میں شہسواری کے لیے بڑے شعور اور پاکیزہ فکر کی ضرورت ہے، فکر کی پاکیزگی سے میری مراد سرور کائنات، فخر موجودات کا عشق ہے جو کہ وجہ کامرانی دارین ہے کہ اگرعشق رسو سے فکر و نظر روشن نہ ہو تو شاعر جادۂ فلاح سے ہٹ کر گمراہی کے قعر عمیق میں جا گرے گا اور شعور سے میری مراد علم دین ہے کہ جب تک علم دین نہ ہو نعتیہ شاعری کا اہتمام نہیں کرسکتا، ایک لکھنوی شاعر نے اس بات کو نہایت سلیقہ مندی اور بڑی صداقت کے ساتھ کہا۔ &rs...

تاج الشریعہ کی عوام میں مقبولیت

قارئین کرام! اس دنیائے ہست و بود میں موت و زیست کا سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے جاری و ساری ہے، اب تک نہ جانے کتنے لوگ پیدا ہوئے اور نہ جانے کتنےموت کی آغوش میں چلے گئے تاریخ میں ان کا تذکرہ نہیں ہے۔ لیکن کچھ ایسے لوگ بھی پیدا ہوئے کہ ان کے نام تاریخ کے اوراق میں آسمان کے ستاروں کی طرح چمک دمک رہے ہیں۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ کون لوگ ہیں جنہیں تاریخ کے اوراق میں جگہ ملتی ہے۔ اور دنیا انہیں کبھی فراموش نہیں کرپاتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں ف...

ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہوں جسے

۲۰؍ جولائی ۲۰۱۸؁ء بروز جمعہ مغرب کی نماز سے فارغ ہوکر ایک درسی کتاب المدیح الننبوی کا مطالعہ کرنے کے لیے بیٹھا، طبیعت نہیں لگ رہی تھی، دل اچاٹ سا تھا، ذہن منتشر تھا، دماغ کام نہیں کر رہا تھا، قلب مضطر کو کسی طرح سکون میسر نہیں ہو رہا تھا، موبائل (Silent) سائیلنٹ تھا، اچانک دماغ میں ایک ہلچل سی پیدا ہوگئی، خاموش موبائل کی اسکرین پر نظر پڑی تو دیکھا کہ چالیس ۴۰ مسڈ کالس مسلسل تھیں پھر انہیں کھول کر دیکھا تو دوست و احباب کی کالیں تھیں، اتنے میں سوشل...

حدیث ’’اصحابی کالنجوم‘‘ کی فنی حیثیت

سواد اعظم اہل سنت و جماعت کا سلفاً و خلفاً یہی عقیدہ رہا ہے کہ تمام صحابہ کرام عادل ہیں، ثقہ ہیں، ثبت ہیں، ان کی اقتداء، ان کی پیروی، ان سے محبت، ان کا ذکر خیر سے کرنا، ان کی بارگاہوں میں گستاخی نہ کرنا لازمی اور ضروری ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کی اسی دینی اور شرعی حیثیت کو اپنے ارشادات طیبہ کے ذریعہ بہت سے مقامات پر واضح فرمایا ہے۔ امت مسلمہ کے لیے ان کی اقتداء و پیروی کو لازمی قرار دیا ہے۔ چونکہ ان کی اقتداء و پیروی ک...

تاج الشریعہ مظہر اعلیٰ حضرت

تاج الشریعہ، شمس الطریقہ، منبع الفضائل، فخر الاماثل بقیۃ السلف، حجۃ الخلف، قطب الاعالی، فلک المعالی، شیخ الاسلام والمسلمین، قطب الارشاد والمستر شدین، مخزن علم و حکمت، مرجع قوم و ملت، علم و فضل کے تابندہ اختر، عالم اسلام میں فخر ازہر، وارث علوم اعلیٰ حضرت، جانشین تاجدار اہل سنت، پر تو مجدد الاسلام، مظہر حجۃ الاسلام رہبر شریعت، شیخ طریقت، حضرت علامہ و مولانا اختر رضا خاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ، مجدد دین و ملت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز ...

حضور تاج الشریعہ کے محاسن و کمالات

نبیرۂ امام اہل سنت، وارث علوم اعلیٰ حضرت، فخر ازہر، مرشد گرامی، سیدی الکریم، تاج الشریعہ حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی محمد اختر رضا قادری ازہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے علم و فضل، تقویٰ و طہارت، جزم احتیاط، جملہ علوم میں کمال مہارت کی وجہ سے یگانۂ روزگار شہرۂ آفاق شخصیت کے حامل تھے۔ اپنے بیگانے سب ان کی علمی برتری کے قائل اور معترف تھے۔ پیچیدہ، لاینحل مسائل میں اکابر علماء آپ سے رجوع کرتے۔ اس طرح آپ کی مبارک ذات عوام و خواص سبھی کے لیے مرکز عقید...

حضور تاج الشریعہ اور شرح قصیدہ بردہ

امام شرف الدین بوصیری (۶۰۸ھ۔ ۶۹۶ھ) کے مبارک و مسعود قصیدے کے متعدد نام ہیں، کوئی اسے ’’قصیدہ میمیہ‘‘ کہتا تو کوئی ’قصیدۃ البراۃ‘، کوئی ’’الکواکب الدریۃ فی مدح خیر البریۃ‘‘ نام سے موسوم کرتا تو کوئی ’قصیدۃ البردۃ‘ سے، مگر مؤخر الذکر اسم سے وہ زبان زد خواص و عوام ہوا، اس مشہور زمانہ قصیدے کو قصیدہ بردہ کے نام سے اس لیے شہرت ملی کہ عربی زبان میں ’بردہ‘ ردا (یعنی چادر...

مرد مومن مرد حق

مرد مومن مرد حق علامہ سید شاہ تراب الحق قادری رحمہ اللہ علیہ از ،مفتی اعظم سندھ و بلوچستان محامد العلماءمفتی احمد میاں برکاتی مدظلہ، مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم احسن البرکات ،حیدرآباد ______________________________________________________   بسم اللہ الرحمن الرحیم اللہ رب محمد صلیٰ علیہ وسلم     نحن عباد محمد صلیٰ علیہ وسلم وہ ایسے مرد حق تھے ،جن کے خمیر میں حق کا غلبہ تھا، اس طرح وہ اسم با مسمّی تھے۔نسیم پہلوان س...

ایک شخصیت ایک انجمن

ایک شخصیت ایک انجمن  مفتی ازہار احمد امجدی ازہری بستی استاذ و مفتی:مرکز تربیت افتا اوجھاگنج٬ بستی٬ یوپی٬ انڈیا ______________________________________________________   حضرت علامہ مولانا سید شاہ تراب الحق علیہ الرحمہ و الرضوان کی شخصیت تنہا ایک انجمن کی حیثیت رکھتی ہے٬ آپ کے اندر جو خوبیاں موجود تھیں وہ آج کل کے علما میں نادر بلکہ اگر یہ کہہ دیا جائے کہ مفقود ہیں تو بے جا نہ ہوگا٬ آپ نے اپنی خدا داد صلاحیت کو بڑی عمدگی سے بروے کار ل...