دینِ اسلام میں نماز کی اہمیت
ہر عاقل بالغ مسلمان پر روزانہ پانچ وقت کی نماز فرض ہے۔اللہ تبارک وتعالیٰ پارہ2سورۂ بقرہ کی آیت238میں ارشاد فرماتا ہے: ترجمۂ کنز الایمان :نگہبانی کرو سب نمازوں اور بیچ کی نماز کی اور کھڑے ہو اللہ کے حضور ادب سے۔ صدرُ الافاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی اِس آیت کے تحت لکھتے ہیں :یعنی پنجگانہ فرض نمازوں کو ان کے اوقات پر ارکان و شرائط کے ساتھ ادا کرتے رہو اس میں پانچوں نمازوں کی فرضی...