ملفوظات حضرت امام سری سقطی
عارف باللہ کی صفات: فرمایا کہ عارف اپنے صفات و حسنات میں آفتاب کی طرح ہے جو سب پر روشنی ڈالتا ہے، وہ زمین کی مانند ہے جو تمام مخلوقات کا بار اٹھاتا ہے، پانی کی طرح ہے جس سے قلوب کی ذندگی حاصل ہوتی ہے اور وہ آگ کی طرح ہے کہ تمام جہان اس سے روشن ہوجاتا ہے۔ تصوف سے مراد تین امور ہیں۔ اول تو یہ ہے کہ اس کی معرفت اور زہد و رع کے نور کو بجھنے نہ دے۔ دوم ۔یہ ہی کہ باطنی علوم کے متعلق کوئی ایسی بات نہ نکالے جس سے کتاب ظاہرکا نقص ثابت ...