درد کی کسک
میں تمہارے والدین کے ساتھ نہیں رہ سکتی رمیز ! انہیں کسی کئیر ہاؤس میں داخل کرا دو ان کی کھانسی اور کل کل نے میری زندگی اجیرن کر دی ہے نہ رات بھر میں سو پاتی ہوں اور نہ ہی حماد ،میں تمہاری بیوی ہوں تمہارے بوڑھے ماں باپ کی خادمہ نہیں ۔ذکیہ کی زبان قینچی کی طرح چل رہی تھی ۔ اوررمیز! اب وہ دور نہیں رہا اب کئیر ہاؤس میں ان کی کئیر گھر سے بہتر ہو سکتی ہے وہاں یہ اپنی مرضی سے کھا سکتے ہیں پی سکتے ہیں ان کی زندگی وہاں زیادہ بہتر رہے گی ان کی صحت اور دیگر...