ہدایتِ صراطِ مستقیم: معنی حقیقی کی تحقیق
ہدایتِ صراط مستقیم:معنی حقیقی کی تحقیق تحریر:مولانایٰسین اختر مصباحی قرآنِ حکیم علوم ومعارفِ کائنات کابیش بہامرقع اورلازوال خزانہ ہے۔بنی نوعِ انسان کی چشم ِبصیرت کے لیے نگارخانۂ قدرت اور صحیفۂ ھدایت ہے۔ سعیدوصالح اَرواح کے لیے چشمۂ شیریں اور آبِ حیات ہےجس سے قیامت تک ہرسلیم الفطرت انسان فیض یاب و سیراب وشاد کام ہوتارہےگا۔کیوں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی جانب سے اس کی مخلوق کے لیے نازل ہونے والی یہ آخری کتابِ ہدایت ہے۔ اسراروحقائقِ قرآنِ حکیم ک...