کنز الایمان کی ادبی جھلکیاں
کنز الایمان کی ادبی جھلکیاں تحریر: پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد امام احمد رضا کی ہمہ جہت شخصیت دنیا کے علمی حلقوں میں جانی پہچانی جاتی ہے۔ آپ کے حالات اور افکار و نظریات پر اس وقت مختلف عالمی جامعات میں تحقیق و ریسرچ ہورہی ہے۔ عالمِ اسلام میں کوئی ایسی شخصیت نظر نہیں آتی جس کے فکر و خیال کے مختلف گوشوں پر دنیا کی متعدد یونیورسٹیوں میں بیک وقت اتنا کام ہوا ہو۔ اس اتھاہ سمندر کی وسعتوں کا عالم نہ پوچھئے ابھی تو دنیا کے سامنے اس سمندر کے چند قطرے...