رمضان کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں
اﷲ تبارک و تعالیٰ کا شکرو احسان ہے کہ ایک بار پھر چند دنوں کے بعد ہمارے سروں پرنہایت عظیم الشان مہینہ سایہ فگن ہونے والاہے ، جو اپنے دامن میں عظمتوں اور برکتوں کا ایک ذخیرہ سمیٹے ہوئے ہے، ایک ایسا مہینہ جس میں ہمارے ایمان کی مرجھائی ہوئی کلیوں میں ترو تازگی پیدا ہو جاتی ہے اور ہر سو رحمت وا نوار کی بارش برستی ہوئی نظر آتی ہے۔ اس مہینے کی سعادت کے حصول پر اﷲ تبارک و تعالیٰ کا جتنا بھی شکر بجالایا جائے ، کم ہے۔ نہ جانے کتنے لوگ جو گذشتہ ہمارے سال ہ...