اصلاح  

جن سے اللہ تعالٰی محبت نہیں کرتا

::: جن سے اللہ تعالٰی محبت نہیں کرتا :::   (1)... الْكَافِرِينَ (کافر: یعنی- ایمان نہیں لانے والے/ انکار کرنے والے)   اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:   قُلْ اَطِیۡعُوا اللہَ وَالرَّسُوۡلَۚ فَاِنۡ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللہَ لَا یُحِبُّ الْکٰفِرِیۡنَ ﴿آل عمران: ٣٢﴾   ترجمہ: تم فرمادو کہ حکم مانو اللہ اور رسول کا پھر اگر وہ منھ پھیریں تو اللہ ّکو خوش نہیں آتے کافر!!!   لِیَجْزِیَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنۡ ...

درد کی کسک

میں تمہارے والدین کے ساتھ نہیں رہ سکتی رمیز ! انہیں کسی کئیر ہاؤس میں داخل کرا دو ان کی کھانسی اور کل کل نے میری زندگی اجیرن کر دی ہے نہ رات بھر میں سو پاتی ہوں اور نہ ہی حماد ،میں تمہاری بیوی ہوں تمہارے بوڑھے ماں باپ کی خادمہ نہیں ۔ذکیہ کی زبان قینچی کی طرح چل رہی تھی ۔ اوررمیز! اب وہ دور نہیں رہا اب کئیر ہاؤس میں ان کی کئیر گھر سے بہتر ہو سکتی ہے وہاں یہ اپنی مرضی سے کھا سکتے ہیں پی سکتے ہیں ان کی زندگی وہاں زیادہ بہتر رہے گی ان کی صحت اور دیگر...

اپریل فول منانے کا عبرت ناک انجام

ایک واقعہ یاد آگیا آپ لوگوں کو سناتا ہوںیہ گزشتہ سال کی بات ہے۔ میں اپنے آفس میں کام کررہا تھا کہ میرے کولیگ وقاص کا موبائل فون بج اٹھا۔ اس نے کال ریسیو کی، فون رکھنے کے بعد وہ خاصا پریشان نظر آرہا تھا۔ میں نے پوچھا کہ” کیا ہواوقاص! کوئی پریشانی ہے؟“ کہنے لگا کہ” ہاں یار!بہت بڑی مصیبت میں پھنس گیا ہوں۔“”اوہ، اللہ خیر کرے، کچھ بتائیں تو سہی۔“میرے استفسار پر وقاص نے انتہائی پریشانی کے عالم میں مختصراًبتایا کہ&rdq...

کڑوی روٹی

کڑوی روٹی زندوں کی عبادت ( بدنی و مالی) کا ثواب دوسرے مسلمان کو بخشنا جائز ہے،  جس  کا ثبوت قرآن و حدیث اور اقوالِ فقہا سے ثابت ہے۔ اُن لوگوں پر تعجب ہوتا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ ہمارا قرآن و حدیث پر ایمان و عمل ہے اور پھر معتزلہ کی طرح ایصالِ ثواب کا انکار کرتے ہیں؛  انہیں اپنی سوچ پر نظرِ ثانی اور ان دلائل پر غور کرنا چاہیے۔ میں نے بڑی محنت ِشاقہ سے کتاب میں حوالہ جات نقل کر دیے ہیں؛ انہیں پڑھنا، ان پر غور کرنا اور پھر انصاف کرنا آپ...

⁠⁠⁠مجرم کون ؟

میرا بھتیجا جیسے ہی گھر میں داخل ہوا میں نے ’’مولوی‘‘کے طنز کے ساتھ آؤ !بھئی مولوی صاحب! کہاں سے تشریف لارہے ہیں میرے بھتیجے نے مجھے داخل ہوتے ہی سلام کیا السلام علیکم !چچا جان نماز پڑھ کر آرہا ہوں وعلیکم السلام ! میں نے سلام کا جواب دیا اور کہا! اچھا بھئی یہ قوم اب صرف نماز قرآن تک ہی محدود رہے گئی ہےاسی لیے ترقی نہیں کر سکی بھائی! اللہ کے بندے بنو، کچھ سائنس سیکھو، ٹیکنالوجی سیکھو ان مولویوں نے ہمارے سارے ٹیلنٹ کو برباد ...

موت خرید لاؤ

پلیز ! یہ پٹاخے اس بچے کو نہ دلاؤ اس نے میرے بچے کے ہاتھ سے پٹاخے چھین کر پھینک دئیے،ایک عجیب کیفیت طاری تھی اس عورت پر میں بہت حیرت سے اس عورت کو دیکھ رہی تھی لباس اور گفتگو سے وہ بہت پڑھی لکھی معلوم ہوتی تھی۔ میں نے اس عورت کو تسلی دی اور پوچھا :آخر کیوں؟ کیا ہو گیا؟ پھر اس نے قریب میں موجود ایک ریسٹورینٹ میں مجھے بیٹھنے کی دعوت دی جو میں نے قبول کر لی۔ آگے کی کہانی اسی سےسنیے۔ وہ زندگی کی سب خوفناک رات تھی میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے وہ رات ...

مکتوبِ اعلیٰ حضرت بسلسلہ شب براءت

شبِ بَراءَت کے حوالے سے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کا اپنے شاگرد اور خلیفہ مَلِکُ العلما سیّد محمد ظفر الدین قادری کے نام ایک خط   ازبریلی بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۱۱؍شعبان المعظّم ۱۳۳۴؁ھ السّلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ شبِ بَراءَ ت قریب ہے، اِس رات تمام بندوں کے اَعمال حضرتِ عزّت میں پیش ہوتے ہیں ۔ مولا عَزَّ وَ جَلّ بطفیل ِحضورِ پُر نور ،شافعِ یوم النشور عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلَوَاتِ وَالتَّسْلِیْم مسلمانوں کے ذُنوب مُعاف فرماتا ہے، مگ...

جہیز کی شرعی حیثیت

جہیز کی شرعی حیثیت جہیز در حقیقت اپنی اولاد کے ساتھ صلہ رحمی ہے اور فی نفسہ مباح، بلکہ امرِ مستحسن ہے۔لیکن آج کل ہمارے معاشرے میں اس امرِ مستحسن ( جہیز ) کا چہرہ جس طرح مسخ کر دیا گیا ہے کہ یہ محض ایک ہندوانہ رسم بن کر رہ گئی ہے ۔ کئی کئی سال والدین  لڑکیوں کو اسی وجہ سے گھر بیٹھائے رکھتے ہیں کہ والدین کے پاس جہیز کے لیے پیسے نہیں ہوتے۔ جبکہ اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے کہ جوان لڑکی کو صرف اس لیے گھر بٹھائے رکھیں کہ ابھی  ان کے پاس جہی...

رمضان المبارک : معاشرتی و اخلاقی ذمہ داریاں اور چند اصلاح طلب باتیں

رمضان رب تعالیٰ کا انعام ہے۔ موسم بہار ہے۔ رحمتوں کی ساعت ہے۔ مانی ہوئی بات ہے کہ ایک لمحہ مقبولیت کا مل جانا خوش نصیبی ہے؛ رب کا کرم دیکھیے؛ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عنایت ملاحظہ کیجیے؛ چند ساعتیں نہیں پورا مہینہ عطا فرما دیا۔ فطرت کے تقاضوں کی تکمیل ہے’’ماہِ رمضان‘‘۔ رحمتِ ایزدی چاہتی ہے کہ بندے پاکیزہ ہولیں، گناہوں سے تائب ہوں، ایسے ایسے مواقع دیے کہ عقل حیران ہے۔ماہ رمضان کے انعام و اکرام و برکات کا شمار کیا۔ ایس...

تیسری روٹی کہاں گئی؟

حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کی خدمت میں ایک آدَمی نے عرض کی، ""یا روحَ اللہ! میں آپ کی صُحبتِ بابَرَکت میں رَہ کر خدمت کرنا اور علمِ شریعت حاصِل کرنا چاہتاہوں۔آپ عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام نے اُس کو اجازت دے دی ۔ چلتے چلتے جب دونوں ایک نَہَر کے کَنارے پہنچے تو آپ علیہ الصلوٰۃ و السلام نے فرمایا،"" آؤ کھانا کھا لیں۔"" آپ عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کے پاس تین روٹیاں تھیں ، جب ایک ایک روٹی د...