اصلاح  

اچھا بچہ

اچھا بچہ تحریر:ابومریم کوثر ٭… پرندوں کے انڈے مختلف رنگ کے کیوں ہوتے ہیں؟ اﷲتعالیٰ نے پرندوں کے انڈوں کو ان کے دشمن جانوروں اور پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اُنھیں مختلف رنگ عطافرمائے ہیں۔مثلاً جو پرندے درختوں پر گھونسلے بناتے ہیں،ان کے انڈے سبزی مائل نیلے رنگ کے ہوتے ہیں اور اس کی وجہ ماحول (سبز پتے اور نیلا آسمان ) ہوتا ہے۔جو پرندے (سوائے مرغی) ایسی جگہوں اور گھونسلوں میں رہتے ہیں جن تک کوئی آسانی سے نہ پہنچ سکے ۔ان کے انڈوں کا رنگ ...

بیٹوں کی اقسام

انتخاب ویب ڈیسک: محمد امیر حمزہ قادری ترابی بیٹے پانچ قسموں کے ہوتے ہیں:   پہلے وہ جنھیں والدین کسی کام کو کرنے کا حکم دیں تو کہنا نہیں مانتے، یہ عاق ہیں۔   دوسرے وہ ہیں جنھیں والدین کسی کام کو کرنے کا کہہ دیں تو کر تو دیتے ہیں مگر بے دلی اور کراہت کے ساتھ، یہ کسی قسم کے اجر سے محروم رہتے ہیں۔   تیسری قسم کے بیٹے وہ ہیں جنھیں والدین کوئی کام کرنے کا کہہ دیں تو کر تو دیتے ہیں مگر بڑبڑاتے ہوئے، سُنا سُنا کر، احسان جت...

عظیم تحفہ

عظیم تحفہ الطا ف حُسین   ’’تُم آج مجھے کچھ پریشان دِکھائی دے رہے ہو……خیر تو ہے نا؟‘‘ ماجد کی امّی نے اُس کے چہرے کی اُداسی کو بھانپتے ہوئے پوچھا۔ ’’آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے؛ ایسی تو  کوئی بات نہیں‘‘،  ماجد نے ٹالنے کی کوشش کی۔   بیٹا! تُم اُن آنکھوں کو اتنی آسانی سے دھوکہ نہیں دے سکتے جو تمہارے چہرے کے ایک ایک رنگ کو پہچاننے کا ہُنر جانتی ہیں۔‘‘ و...

بادشاہوں سے بہتر زندگی

اگرقارون کو بتا دیا جائےکہ آپ کی جیب میں رکھا ’’اے ٹی ایم کارڈ‘‘ اُس کے خزانوں کی ان چابیوں سے زیادہ فوائد کا حامل ہے، جنھیں اس وقت کے طاقت ور ترین انسان بھی اٹھانے سے عاجز تھے، تو قارون پر کیا بیتے گی؟ اگر کسریٰ کو بتایا جائے کہ آپ کے گھر کی بیٹھک میں رکھا صوفہ اس کےتخت سےکہیں زیادہ آرام دہ ہے تو اُس کے دل پر کیا گزرے گی؟ اگرقیصرِروم کو بتادیاجائےکہ اس کےغلام شتر مرغ کےپروں سے بنےپنکھوں سےاسےجیسی اورجتنی ہواپہنچایاکرتےت...

دعا کا اثر

دُعا کا اثر الطا ف حُسین   نمازِ عشا کے بعد اُس نے کتابیں اُٹھائیں اور اپنے بستر پر پڑھنے بیٹھ گیا۔ اُسے رات گئے تک پڑھنا تھا ۔۔۔۔۔ یہ اُس کا روز کا معمول تھا ۔اس رات بھی وہ کتاب کھولے ٹمٹماتے دیے کی دھندلی روشنی میں بڑے انہماک سے مطالعے میں مگن تھا۔اُس کی ماں گھر کے کاموں اور نماز سے فارغ ہوکر اُس کی چارپائی کے برابر بچھی چارپائی پر سورہی تھی۔ سبق یاد کرتے کرتے اُسے تھکن کے باعث نیند آ گئی ۔ ’’بایزیدبیٹا!‘‘ سوتے...

رجعت پسندی کیا ہے؟

تحریر: مفتی سیّد شجاعت علی قادری رحمۃ اللہ علیہ آج کل ’’رجعت پسندی‘‘ کالفظ باربار سنائی دیتا ہے، اس لفظ کی وضح کس معنی کے لئے ہے، ہمیں اس سے بحث نہیں، البتہ یہ لفظ جن مواقع پراستعمال ہوتاہے وہ کچھ اس قسم کے ہیں مثلاً آپ کسی سے کہیں کہ پاکستان میں شراب قطعی بند ہونی چاہیے (پابند نہیں بند) توآپ کو جواب ملے گا، میاں تم بڑے رجعت پسند واقع ہوئے ہو، آپ کہیں اس ملک میں جوا، سود، نائٹ کلب، فحاشی کے اڈےاور رقص وسروکی محفلیں بند ہو...

رضا میڈیکل ضابطہ اخلاق

رضا میڈیکل ضابطہ اخلاق تحریر  :  پروفیسر دلاور خان ڈاکٹروں کی اکثریت شریف، فرض شناس، دیانتدار،اور پیشہ ورانہ قابلیت رکھنے والے ما ہرین پر مشتمل ہے۔ لیکن اس حقیقت سے بھی کسی طرح صرف نظر نہیں کیا جا سکتا۔ جو طبی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے پر فخر محسوس کرتے ہوئے جھوٹے سر ٹیفکٹ ، نشہ آور انجکشن کا فروغ، ادویات اور طبّی مصنوعات پر ذیادہ سے ذیادہ کمیشن حاصل کرنے کی تڑپ ، سرکاری ہسپتال میں ملازم ہونے کے باوجود ذیادہ فیس کی لالچ میں نجی کل...

اے اہلِ شام

اے اہلِ شام۔۔۔! تحریر :پروفیسر محمد اسماعیل بدایونی وہ وڈیو نہیں تھی ۔۔۔ وہ تو کلیجے پر چلتے خنجر تھے ۔۔۔وہ تو آنسوؤں، درد اور کرب کا سمندر تھے ۔۔۔ وہ کوئی اور نہیں تھا، میرا دانیال تھا۔۔۔ میری حبیبہ تھی، وہ دم توڑتے بچے مجھے اپنے ہی لگے، وہ سسکتے بچے کوئی اور نہیں تھے، رسول اللہ ﷺ کا کلمہ پڑھنے والے معصوم پھول تھے، وہ تو وہ کلیاں تھیں جو ابھی صحیح سے کھلی بھی نہیں تھیں ۔۔۔۔ میرے آنسو نہیں تھم رہے۔۔۔میرے آنسو کیوں نکل رہے ہیں ۔۔۔ میرا اُن سے...

محرم رشتے جنسی درندے کیوں کر بنتے ہیں

محرم رشتے جنسی درندے کیوں کر بنتے ہیں؟   سوشل میڈیا کیا آج کی بچیاں اپنے محرم رشتوں سے بھی محفوظ نہیں؟ ماحول یا معاشرے میں یہ بگاڑ کیوں کر پیدا ہو رہا ہے؟ بچیاں جائیں تو کہاں جائیں؟ ان سوالات کے پیدا ہونے کی وجہ کے پیچھے کچھ وجوہات و واقعات ہیں، جن کا ذکر آگے ہوگا. ہم سب اپنے تئیں ایک اسلامی معاشرے کے باسی ہیں جہاں ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے. ہمارے نام مسلمانوں والے اور کام بھی کسی حد تک مسلمانوں والے ہیں. باقی بھول چوک اللہ معاف کر...

علما کو اسمبلیوں میں جانا کیوں ضروری ہے

صدر الافاضل مولانا سیّد نعیم الدین مراد آبادی ﷫ علما کو اسمبلیوں میں جانا کیوں ضروری ہے؟ علمائے دین و پیشوایانِِ اسلام! اب آپ قدم اٹھائیں، گوشۂ تنہائی سے نکلیں، اس لیے نہیں کہ آپ کو جاہ ملے، منصب ملے، اس لیے نہیں کہ آپ حکومت کامزہ حاصل کریں، فقط اس لیے کہ دین کی حفاظت ہو، اسلام اورمسلمانوں کے مفاد کے خلاف پیش ہونے والی تجاویز کو روک سکیں، اور مسلمانوں کے مستقبل کو خطرے سے محفوظ رکھ سکیں، جو قانون ایک دفعہ پا...